آج صبح 4 بجے گھوٹکی اسٹیشن کے قریب 2 ٹرینوں کے درمیان حادثہ پیش آیا جس کی اصل وجوہات سامنے آگئی ہیں۔
ٹرین حادثے کے حوالے سے سرسید ایکپریس ٹرین کے ڈرائیور نے بیان دیا ہے کہ رات کے وقت کراچی سے آنے والی ٹرین کے ڈبے پہلے سے ہی گرے ہوئے تھے جنہیں دیکھ کر ٹرین کو ہنگامی بریک لگایا گیا تھا۔
ڈرائیور نے کہا کہ ہنگامی بریک کے باوجود بھی ٹرین کو روکنا مشکل ہوگیا تھا جس کے باعث ٹرینوں میں تصادم کی صورت میں حادثہ پیش آیا۔
ڈرائیور نے دعویٰ کیا ہے کہ حادثے کی تحقیقاتی رپورٹ میں یہ ثابت ہوجائیگا کہ ٹرین کا ڈرائیور اور اسسٹنٹ ڈرائیور سوئے ہوئے نہیں تھے۔
اسکے برعکس ٹرین کے مسافروں نے بول نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ کراچی سے روانگی سے پہلے ہی حکام کو دس نمبر بوگی میں خرابی سےآگاہ کردیا تھا لیکن حکام نے ہلکی پھلکی مرمت کے بعد ٹرین روانہ کردی تھی۔
مسافروں نے بتایا کہ روہڑی اسٹیشن کے بعد بوگی کو جھٹکا لگا اور کلپ نکل گیا جس کے بعد بوگی دوسرے ٹریک پر پلٹ گئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News