Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

نوجوان زیادہ درخت لگا کر پاکستان کو ’صاف و شاداب‘ بنانے میں کردار ادا کریں، صدر مملکت

Now Reading:

نوجوان زیادہ درخت لگا کر پاکستان کو ’صاف و شاداب‘ بنانے میں کردار ادا کریں، صدر مملکت

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ نوجوان نسل اپنے گردونواح کو صاف ستھرا اور سرسبز بنانے میں اپنا کردار ادا کرے۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ایوان صدر میں مون سون شجرکاری مہم کے تحت پودے لگانے کی تقریب  میں شرکت کی اور ایک پودا بھی لگایا۔

تقریب میں  معاون خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے صدر مملکت کو مون سون شجرکاری کے بارے بریفنگ پیش کی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملک بھر میں  2018 سے 2023 تک 3.296 ارب درخت لگائے جائیں گے جبکہ  ایوان صدر کے احاطے میں تقریبا 10 ہزار پودے لگائے جائیں گے۔

اس موقع پر  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ نوجوان زیادہ سے زیادہ درخت لگا کر پاکستان کو ’صاف و شاداب‘بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

Advertisement

عارف علوی نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات کم کرنے اور آئندہ نسلوں کو صاف اور صحت مند ماحول دینے  کے لیے درخت بہت ضروری ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو بے پناہ خوبصورتی اور قدرتی وسائل سے نوازا گیا ہے اس ہی وجہ سے ملک کے شمالی علاقوں کے خوبصورت مقامات کی جانب لاکھوں سیاح متوجہ ہوتے ہیں۔

صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کا ماحولیاتی نظام موسمیاتی تبدیلی، گلوبل وارمنگ اور جنگلات کی کٹائی کی وجہ سے خطرے سے دوچار ہےاس لیے ملک میں جنگلات میں اضافے کیلئے اجتماعی کوششوں کی بہت ضرورت ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چین کے تعاون سے پہلی پاکستانی ہنگورکلاس آبدوز کی لانچنگ
صوبائی وزیر سید ذولفقار علی شاہ کو سندھ کی پبلک لائیربریز سے متعلق بریفنگ
گرین پاکستان انیشیٹیو کانفرنس کا انعقاد، آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی شرکت
حکومت نے اچانک عام تعطیل کا اعلان کردیا
کوئی ایسا فیصلہ نہیں جو شہباز شریف نے نواز شریف سے پوچھے بغیر کیا ہو،رانا ثناء اللہ
کلائمیٹ چینج کونسل کا اجلاس، علی امین گنڈا پور نے شکایتوں کے انبار لگا دیئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر