Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

میرے دادا کہتے تھے بیٹا عوام کی خدمت ایسے کرو کہ عوام آپ کو یاد رکھے، حمزہ شہباز

Now Reading:

میرے دادا کہتے تھے بیٹا عوام کی خدمت ایسے کرو کہ عوام آپ کو یاد رکھے، حمزہ شہباز

مسلم لیگ(ن) کے نائب صدر حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ میرے دادا کہتے تھے بیٹا عوام کی خدمت ایسے کرو کہ عوام آپ کو یاد- رکھے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر حمزہ شہباز نے مسلم لیگ ن پنجاب کے زیر اہتمام ساہیوال ڈویژن کی میٹینگ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج میں بہت سارے ایسے چہرے دیکھ رہا ہوں جو تحریک نجات سے وابستہ ہیں۔
حمزہ شہباز نے کہا کہ 12 اکتوبر کو منتخب وزیراعظم پر جھوٹا مقدمہ بنا کر انہیں چلتا کیا، لیکن اس حکومت کا انتقام اس سے کہیں زیادہ ہے۔ چوری شدہ مینڈیٹ کی حکومت نے جو انتقام لیا وہ تحریک نجات سے کہیں زیادہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں شرطیں لگا کر کہا جاتا تھا کہ طیارہ سازش کیس میں نوازشریف کو پھانسی ہو جائے گی۔
مسلم لیگ(ن) کے نائب صدر کا کہنا تھا کہ لوگ پروپیگنڈے کرتے ہیں لیکن اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں میرے دادا گھر میں شلوار قمیض پہن کر زمین پہ بیٹھتے تھے، ان کا ایک بیٹا پی ایم اور دوسرا سی ایم بن گیا۔

Advertisement
ان کا کہنا تھا کہ ذوالفقار بھٹو نے ایٹم بم بنایا لیکن ایٹمی دھماکے میاں نوازشریف کی قیادت میں ہوئے۔
حمزہ شہباز نے کہا کہ عمران خان کی ٹیم نے پاکستان کو 5.8 کی گروتھ پر چھوڑا ہوا ہے۔
مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر حمزہ شہباز کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ الیکشن میں 2018 والی غلطیوں کو ہر گز نہ بھولا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کچے کے ڈاکوؤں سے لڑنے کیلئے سندھ حکومت ہتھیار خریدے گی، شرجیل میمن
مولانا فضل الرحمان جلد ہمارے الائنس کا حصہ بن جائیں گے، بیرسٹر گوہر علی
گندم درآمد اسکینڈل، ذمہ داروں کا تعین ہوگیا، کارروائی کی بھی منظوری
ایرانی صدر کی شہادت پر پاکستان میں بھی آج یوم سوگ
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے تاجک وزیر خارجہ کی ملاقات
جہلم پولیس کی اہم کارروائی، بین الصوبائی گینگ کے 3 ملزمان گرفتار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر