Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

نور مقدم قتل کیس: مرکزی ملزم ظاہر جعفر کا پارسل جیل انتظامیہ نے روک دیا

Now Reading:

نور مقدم قتل کیس: مرکزی ملزم ظاہر جعفر کا پارسل جیل انتظامیہ نے روک دیا

نور مقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کا پارسل اسلام آباد کی جیل انتظامیہ نے روک دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مرکزی ملزم ظاہر جعفر کو پارسل امریکی سفارت خانہ سے اسلام آباد بھجوایا گیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پارسل میں ملزم کی پسندیدہ کتابیں، پرفیومز، کپڑے اور شیمپو پیک تھے۔

ذرائع کے مطابق جیل انتظامیہ نے پارسل واپس امریکی سفارت خانے کو بھجوا دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جیل انتظامیہ نے امریکی سفارت خانے کو خط بھی تحریر کر دیا جس میں کہا کہ ملزم ہائی پروفائل کیس میں گرفتار اور جیل میں قید ہے، ملزم کو کسی بھی قسم کا پارسل براہ راست وصول اور ڈیلیور نہیں کر سکتے ہیں۔

Advertisement

ذرائع کے مطابق خط میں یہ بھی کہا گیا کہ ملزم ظاہر جعفر کو پارسل وزارت داخلہ یا خارجہ کے ذریعے بھجوایا جائے۔

خیال رہے کہ 20 جولائی کو تھانہ کوہسار کی حدود ایف سیون فور میں 27 سالہ لڑکی نور مقدم کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا تھا۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعلیٰ پنجاب کا پولیس یونیفارم پہننے کا معاملہ عدالت پہنچ گیا
کراچی کے نوجوان میں ہارٹ اٹیک کی شرح میں ہوشربا اضافہ
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہنا ایک علامتی عمل ہے، ملک احمد خان
چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ انتخاب، آئین کی خلاف ورزی پر کارروائی کیلئے درخواست پہلے سے زیرسماعت کیس کیساتھ یکجا
پنجاب حکومت کا سموگ کے خاتمے کیلئے بڑا فیصلہ
خیبرپختونخوا میں ضمنی بلدیاتی انتخابات 28 اپریل کو ہوں گے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر