Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

بی بی عوام کے روزگار کی امید تھیں، بلاول بھٹو زرداری

Now Reading:

بی بی عوام کے روزگار کی امید تھیں، بلاول بھٹو زرداری

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بی بی عوام کے روزگار کی امید تھیں۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے باغ جناح جلسہ گاہ میں جیالوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان چور ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ میں پاکستان کی عوام سے پوچھتا ہوں کہ کیا آج تک دنیا کی تاریخ میں ایسی بہادر بیٹی پیدا ہوئی جس کو بتایا جائے کہ آپ کو ایک آمر اور دہشتگرد قتل کرنا چاہتے ہیں لیکن آپ پھر بھی اس ملک اور عوام کو آمر سے آزادی دلانے کے لیے وطن آئیں، اس ملک میں الیکشن لڑنے کے لیے عوام کی خاطر آئیں۔
چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ بی بی باہر سے بیٹھ کر الیکشن مہم چلا سکتی تھیں لیکن دھمکیوں کے باوجود بینظیر بھٹو زرداری آمر اور دہشتگردوں کی پروا کیے بغیر 18 اکتوںر کو وطن واپس آئیں۔ ہمیں پہلے سے معلوم تھا آپ پھانسی سے نہیں ڈرتیں۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ سانحہ کارساز پر دھماکہ ہوا تو جیالے بھاگنے کے بجائے اپنی قائد بینظیر بھٹو کو بچانے کے لیے آگے بڑھے۔ یہ عظیم مثال دنیا میں نہیں ملتی۔

Advertisement
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو نے ملک کو معاشی ترقی دلائی۔ بی بی عوام کے روزگار کی امید تھیں۔
بلاول بھٹو نے یہ بھی کہا کہ کسان محنت سے اپنی فصل اگاتا ہے، پیپلز پارٹی نے ہی کسان مزدور کو اپنا مقام دلایا۔ پیپلز پارٹی نے روٹی کپڑا مکان کا نعرہ لگایا اور شہید بینظیر بھٹو نے نعرہ پورا کیا۔ شہید بینظیر بھٹو کے لیے یہی کہا جاتا ہے کہ بینظیر آئیں گی روزگاز لائیں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ آج تاریخی بیروزگاری ہے، آج تاریخی مہنگائی ہے۔ آج بھی ملک کو پیپلز پارٹی کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج کی حکومت عوام سے دھوکا کرتی ہے۔ ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کیا تھا اس حکومت نے۔ کہاں گئی وہ نوکریاں اور 50 لاکھ گھر کہا ہیں؟ انہوں نے اپنے ہزاروں لوگوں سے روزگار چھینا ہے۔ مہنگائی ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے۔ عمران خان چور ہے۔ ہماری حکومت آئی تو عوام کو روزگار دلائیں گے، ہم چھت دیں گے گرائیں گے نہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت عام آدمی، مزدور، کسانوں اور سفید پوش لوگوں کی ہوتی ہے۔

چیئرمین پی پی پی کا کہنا تھا کہ عوام اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرے گی۔ پیپلز پارٹی کی حکومت جلد آ رہی ہے۔ ہماری حکومت آئی تو ہم سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں پہلے ہی دن میں اضافہ کریں گے۔

Advertisement

بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان کو بھگانے تک ہم احتجاج جاری رکھیں گے۔ عمران خان نے جہاں ہاتھ لگایا ہے تباہی آئی ہے، جس کو یہ تبدیلی کہتے ہیں اصل میں وہ تباہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسٹیل مل ملازمین کو نکال دیا اور آپ نے اسٹیل مل ملازمین کا معاشی قتل کیا ہے۔ حکومت نے 16 ہزار ملازمین کو بیروزگار کر دیا ہے۔ یہ بھی تبدیلی نہیں تباہی ہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ عمران خان جوڈیشری کو اپنا  ٹائیگر فورس بنانا چاہتا ہے۔ عمران خان الیکشن کمیشن اور پنجاب پولیس کو بھی ٹائگر فورس بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔ عمران خان میڈیا اور سوشل میڈیا کو ٹائگر فورس بنانا چاہتا ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ عمران خان کو وارننگ دیتا ہوں، عمران خان تمہاری الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے اجلاس میں اعلان کیا کہ اس سال پیپلز پارٹی کا 30 نومبر کو یوم تاسیس خیبر پختونخوا میں منائیں گے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ آصف زرداری  نیب کیسز کا سامنا کر رہے ہیں اور خورشید شاہ دو سال سے نیب کی قید میں ہیں۔

Advertisement

چیئرمین پیپلز پارٹی کا اجلاس میں مزید کہنا تھا کہ قائد اعظم محمد علی جناح سے وعدہ کرتا ہوں کہ ملک میں ان کا دیا ہوا قانون نافذ کروں گا اور ملک کو ترقی دلائوں گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چین کے تعاون سے پہلی پاکستانی ہنگورکلاس آبدوز کی لانچنگ
صوبائی وزیر سید ذولفقار علی شاہ کو سندھ کی پبلک لائیربریز سے متعلق بریفنگ
گرین پاکستان انیشیٹیو کانفرنس کا انعقاد، آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی شرکت
حکومت نے اچانک عام تعطیل کا اعلان کردیا
کوئی ایسا فیصلہ نہیں جو شہباز شریف نے نواز شریف سے پوچھے بغیر کیا ہو،رانا ثناء اللہ
کلائمیٹ چینج کونسل کا اجلاس، علی امین گنڈا پور نے شکایتوں کے انبار لگا دیئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر