Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ووٹ کی طاقت بھٹو نے عوام کو دی، راجہ پرویز اشرف

Now Reading:

ووٹ کی طاقت بھٹو نے عوام کو دی، راجہ پرویز اشرف
راجہ پرویز اشرف

رکن قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ ووٹ کی طاقت بھٹو نے عوام کو دی۔

راجہ پرویز اشرف نے یونین کونسل 230 میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام سے ووٹ لینے والے کبھی ان کا حال پوچھنے نہیں آئے۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے خواتین کو ہمیشہ عزت دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سارے پنجاب میں پیپلز پارٹی کی حکومت بنائیں گے، اسلم گل کو ووٹ دیں، وہ حلقے میں نہ آیا تو استعفیٰ دیدے گا۔

راجہ پرویز نے کہا کہ ہم نے پہلے بھی نوکریاں دی ہیں اور اب واپس حکومت میں آنے کے بعد بھی دیں گے۔

Advertisement

کارنر میٹنگ میں حسن مرتضی، ثمینہ خالد گھرکی، شاہدہ رحمانی، شہلا رضا، ثمینہ پگانوالہ، صغیرہ اسلام، ذکی چودھری، جاوید مغل، حاجی فرخ زمان، افنان بٹ، نعیم دستگیر، فائزہ ملک، بشری ملک، سونیا خان، رانا جمیل منج، امجد جٹ، افنان بٹ، ملک افضل ندیم، شمشیر مرزا، نرگس خان اور زاہد ذوالفقار نے شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News

Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چین کے تعاون سے پہلی پاکستانی ہنگورکلاس آبدوز کی لانچنگ
صوبائی وزیر سید ذولفقار علی شاہ کو سندھ کی پبلک لائیربریز سے متعلق بریفنگ
گرین پاکستان انیشیٹیو کانفرنس کا انعقاد، آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی شرکت
حکومت نے اچانک عام تعطیل کا اعلان کردیا
کوئی ایسا فیصلہ نہیں جو شہباز شریف نے نواز شریف سے پوچھے بغیر کیا ہو،رانا ثناء اللہ
کلائمیٹ چینج کونسل کا اجلاس، علی امین گنڈا پور نے شکایتوں کے انبار لگا دیئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر

ایسے ڈرامے نشر کرنا روک دیں جن میں خواتین کو دکھایا گیا ہو : طلبان کی جانب سے ہدایت جاری

Now Reading:

ایسے ڈرامے نشر کرنا روک دیں جن میں خواتین کو دکھایا گیا ہو : طلبان کی جانب سے ہدایت جاری

افغانستان میں طالبان حکومت کے زیر انتظام “الامر بالمعروف والنہی عن المنکر” کی وزارت نے ملک میں ٹی وی چینلوں کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ ایسے ڈرامے نشر کرنا روک دیں جن میں خواتین کو دکھایا گیا ہو۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اتوار 21 نومبر کو میڈیا کے لیے جاری ہونی والی ہدایت میں زور دیا گیا ہے کہ ” ٹی وی چینلوں کو چاہیئے کہ وہ ایسے رومانوی ڈرامے نشر کرنے سے گریز کریں جن میں خواتین بھی کردار ادا کر رہی ہوں”۔

وزارت نے مطالبہ کیا ہے کہ خواتین صحافی ٹی وی اسکرین پر نمودار ہوں تو انہیں ’اسلامی حجاب‘ میں ہونا چاہیئے۔ یہ واضح نہیں کیا گیا کہ مذکورہ حجاب سے مراد صرف سر کو ڈھانپنا ہے یا ایسا حجاب پہننا ہے جو اس سے زیادہ حصہ ڈھانپے۔

علاوہ ازیں افغان ٹی وی چینلوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ایسے پروگرام پیش کرنے سے اجتناب کریں  جو افغان اسلامی قدار سے متصادم ہوں۔ اسی طرح وہ پروگرام بھی جو مذہب کو ضرر پہنچاتے ہوں یا ان میں نبی کو ان کے ساتھیوں سمیت دکھایا گیا ہو۔

رواں سال اگست کے وسط میں اقتدار پر کنٹرول حاصل کرنے کے بعد یہ دوسرا موقع ہے جب وزارت نے افغان ٹیلی وژن چینلوں کے لیے ضابطہ اخلاق سے متعلق ہدایات جاری کی ہیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ 1996ء سے 2001ء کے درمیان طالبان تحریک نے اپنے پہلے دور حکومت میں ٹی وی اور سنیما کی تمام صورتوں پر پابندی عائد کر دی تھی۔

بعد ازاں 2001ء میں طالبان حکومت کے سقوط سے اب تک 20 برسوں میں افغانستان میں میڈیا سیکٹر نے کافی ترقی کر لی۔ اس دوران میں درجنوں نجی ریڈیو اور ٹی وی چینل قائم ہوئے۔