Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان میں پچاس فیصد اہل افراد کو ویکسین لگا دی گئی، اسد عمر

Now Reading:

پاکستان میں پچاس فیصد اہل افراد کو ویکسین لگا دی گئی، اسد عمر

سماجی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اسد عمر نے مبارکباد دیتے ہوئے لکھا ہے کہ پاکستان میں پچاس فیصد اہل افراد کو ویکسین لگا دی گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے لکھا ہے کہ ملک کی 50% اہل آبادی نے کرونا وائرس ویکسین کی کم از کم 1 خوراک حاصل کرنے میں اہم سنگِ میل عبور کیا ہے۔

سماجی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں انھوں نے لکھا کہ صوبہ خیبرپختون خوا نصف آبادی میں ویکسین کرنے والا دوسرا صوبہ بن گیا ہے جبکہ گذشتہ روز پاکستان میں سب سے زیادہ 1.7 ملین خوراکوں کے ساتھ ویکسینیشن کا ریکارڈ قائم ہوا۔

این سی او سی کی حالیہ رپورٹ کے مطابق  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 46 ہزار 128 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 554 کیسز مثبت آئے۔ پچھلے سال وبائی مرض سے پاکستان نے 1,278,114 کرونا وائرس کے کیسز کی تصدیق ہوئی۔

گذشتہ دس روز کے دوران ملک بھر 700 سے کم مثبت کیسزرپورٹ ہوئے جبکہ انفیکشنز کی فعال تعداد بھی کم ہو کر 22,958 ہوگئی ہے۔ اس وقت ملک میں 1,167 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران آٹھ افراد زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ ہلاکتوں کی کل تعداد 28,566 ہوچکی ہے۔

ملک بھر 443 مریض کرونا وائرس سے صحت یاب ہوئے۔ صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 1,226,590 ہے۔

اس سے قبل کورونا وائرس سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اسد عمر نے انتظامیہ کو دوسری خوراک تیز کرنے پر زور دیا اور وائرس کے مثبت تناسب کو کم کرنے میں تمام اسٹیک ہولڈرز کی کوششوں کو بھی سراہا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعلیٰ مریم نواز نے طلبہ کو بڑی خوشخبری سنادی
پنجاب حکومت کا گندم نہ خریدنے کا فیصلہ
کم عمر لڑکیوں کا نکاح رجسٹر کرنے پر عدالت کا بڑا حکم
"ہم ہیں پاکستانی، ہم تو جیتیں گے "، وزیر اعلیٰ پنجاب کا قومی ہاکی ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار
ویڈیو؛ پشاور میں لڑکیوں کے سرکاری اسکول میں پڑھائی کے دوران پنکھا گرنے سے خاتون ٹیچر زخمی
الیکشن کمیشن کا مخصوص نشستوں پر ارکان کو ڈی نوٹیفائی نہ کرنے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر