Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ن لیگ کے ہاتھوں سے کسی کی عزت محفوظ نہیں ہے، حسان خاور

Now Reading:

ن لیگ کے ہاتھوں سے کسی کی عزت محفوظ نہیں ہے، حسان خاور

ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے کہا کہ ن لیگ کے ہاتھوں سے کسی کی عزت محفوظ نہیں ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی برائے اطلاعات حسان خاور نے چلڈرن لائبریری کمپلیکس میں سیاسی امور پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا فوکس اس وقت پنجاب میں بیوروکریسی سے کام کروا کر حالات کو بہتر بنانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے اسپیشل برانچ سے افسران کی رپورٹس منگوائی ہیں، افسران کی حاضری یقینی بنانا اور ان کے ماتحت پراجکٹس کو وقت پر مکمل کروانا ہے۔

حسان خاور نے کہا کہ ٹرنسپرینسی انٹرنیشنل کی جو رپورٹ کل شائع ہوئی ہے وہ دس سال بعد شائع ہوئی ہے، ان سے کسی نے سوال نہیں کیا کہ دس سال تک کس نے انہیں رپورٹ پیش نہیں کرنے دی۔

انہوں نے کہا کہ 2017 میں رپورٹ کے مطابق پولپس کے بارے میں 78 فیصد افراد کی رائے تھی پولیس کرپٹ ہے جو اب 42 فیصد پر آگئی ہے۔

Advertisement

ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ عدلیہ کے بارے میں 68 فیصد افراد نے کہا کرپٹ ہے جبکہ اب اس کا تناسب 17 فیصد کی رائے پر آگئی ہے، پہلی رپورٹ میں 40 فیصد لوگوں نے کہا ہم نے خود رشوت دی ہے جبکہ بعد والی رپورٹ کے مطابق 90 فیصد افراد نے انکار کیا۔

انکا کہنا ہے کہ کابینہ میں تبدیلی وزیراعلیٰ کی صوابدید ہے، ہم تنقید کرنے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں تنقید سے حکومت سیکھتی ہے، وزیراعلیٰ نے ایک مثال قائم کی ہے کہ کمرے سے باہر نکلنا چاہیے، اپنے کمرے سے باہر بھی دفاتر میں بہت کام ہوتے ہیں جن پر نظر رکھنا چاہیے۔

حسان خاور نے مزید کہا کہ ن لیگ کے ہاتھوں سے کسی کی عزت محفوظ نہیں ہے، یہ رپورٹ اتفاق فونڈری میں نہیں بنی ہمیں طریقہ کار پر اعتراض ہو سکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نادرا کی جانب سے 3 کروڑ اسمارٹ کارڈز کی خریداری میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کےلئے اچھی خبر!
تحریک انصاف کو 28 اپریل کو باغ جناح میں جلسہ کرنے کی اجازت نہیں مل سکی
پاکستان اور ایران کا غزہ پر یکساں موقف ہے، ترجمان دفتر خارجہ
‘مریم نواز نے یونیفارم پہن کر پولیس کے وقار میں اضافہ کیا’
معیشت کو نقصان پہنچانے والوں کا احتساب ہوگا، وزیراعظم کا کابینہ اجلاس سے خطاب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر