Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

میاں خالد محمود کا چکوال میں تحصیل تلہ گنگ کے دیہات دودیال کا دورہ

Now Reading:

میاں خالد محمود کا چکوال میں تحصیل تلہ گنگ کے دیہات دودیال کا دورہ

صوبائی وزیر برائے انصرام قدرتی آفات میاں خالد محمود نے چکوال میں تحصیل تلہ گنگ کے دیہات دودیال کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران صوبائی وزیر نے سانحہ مری میں شہید ہونے والے اے ایس آئی کے خاندان سے ملاقات کی اور لواحقین سے اپنے پیاروں کی ناگہانی موت پر اظہار تعزیت اور دعا کی۔

اس موقعے پر میاں خالد محمود نے حکومت پنجاب کی جانب سے اے ایس آئی افسر نوید اور ان کی گاڑی میں وفات پانے والے خاندان کے آٹھ افراد میں آٹھ، آٹھ لاکھ روپے کے امدادی چیکس کی تقسیم بھی کی۔ متاثر ہونے والے تین خاندانوں میں مجموعی طور پر 64 لاکھ روپے تقسیم کیے گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ سانحہ مری میں قیمتی جانوں کے زیاں پر دلی افسوس ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب جناب عثمان بزدار کی جانب سے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا جا چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ متعلقہ اداروں کی کارکردگی سب کے لیے ایک سوالیہ نشان ہے، مستقبل میں ایسے قدرتی حادثات کے سبب نقصانات پر کنٹرول کے لیے جامع منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔

Advertisement

میاں خالد محمود کا کہنا تھا کہ موثر مانیٹرنگ کے ذریعے انتظامی اداروں کی فعالیت کو بہتر بنایا جا رہا ہے، دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ غم میں برابر کے شریک ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت سیاحتی مقامات پر انتظامی خرابیوں کی دوری کے لیے ٹھوس اقدامات لے رہی ہے، عوام سے اپیل ہے کہ وہ قدرتی آفات سے تحفظ کے لیے انتظامی اداروں کے احکامات اور احتیاطی تدابیر کو نظر انداز نہ کریں۔

صوبائی وزیر برائے انصرام قدرتی آفات میاں خالد محمود نے مزید کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور انتظامیہ کے ساتھ عوام کا عدم تعاون بھی بڑے نقصانات کا پیش خیمہ بنتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خیبر میں سیکیورٹی فورسزکی کارروائی، تین دہشت گرد جہنم واصل
ایشیائی ترقیاتی بینک کی کلائمٹ فنانسنگ 23.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئی
سگریٹ ٹیکس میں اضافے سے فروخت میں کمی کا رجحان
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل
نوجوان ملک میں قیمتی زرمبادلہ کمانے میں اہم کردار اداکر سکتے ہیں، وزیراعظم
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی حقوق سے متعلق رپورٹ مسترد کر دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر