Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم نے سیاسی کمیٹی کے ارکان کو بنی گالہ طلب کرلیا

Now Reading:

وزیراعظم نے سیاسی کمیٹی کے ارکان کو بنی گالہ طلب کرلیا
وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے موجودہ سیاسی صورتحال کے پیش نظر سیاسی کمیٹی کے ارکان کو بنی گالہ طلب کرلیا گیا ہے۔

اس سے متعلق ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم چیف وہپ عامر ڈوگر سمیت دیگر ارکان سے ملاقات کریں گے جس میں میں تحریک عدم اعتماد پر گفتگو کی جائیگی۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کی 2 روز کے دوران ارکان قومی اسمبلی سے ملاقاتیں متوقع ہیں جس کے لئے ملاقات کرنے والے ارکان کی فہرست تیار کرلی گئی ہے۔

وزیراعظم آج اور کل اراکین قومی اسمبلی سے ملاقاتیں کرینگے جس میں وہ اپوزیشن کے خلاف اپنی حکمت عملی کے متعلق آگاہ کریں گے۔

ملاقاتوں کے دوران وزیراعظم ارکان قومی اسمبلی سے تحریک عدم اعتماد پر بھی بات کریں گے۔

Advertisement

ان ملاقاتوں کے دوران تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی کے تحفظات دور کئے جائیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیراعظم عمران خان کے خلاف اپوزیشن کی جانب سے تحریک عدم اعتماد جمع کرائی ہے اور ساتھ ہی اجلاس بلانے کی ریکوزیشن کی جمع کرادی گئی ہے۔

ریکوزشن جمع کرانے کے بعد اسپیکر کے پاس اجلاس بلانے کے لئے 14 روز کا وقت ہوتا ہے جس میں عدم اعتماد کے حوالے سے اراکین کو اعتماد میں لیا جاتا ہے۔

تاہم اسپیکر قومی  اسمبلی کی جانب سے اجلاس بلانے کے حوالے سے کوئی پیش رفت سامنے نہیں آئی ہے جبکہ اسد قیصر کی وزراء اور حکومتی اراکین سے ملاقاتیں جاری ہیں ۔

علاوہ ازیں وزیراعظم بھی اپنے اتحادیوں سے ملاقاتیں کر رہے ہیں جبکہ عوام کو اعتماد میں لینے کے لئے جلسوں کا بھی انعقاد کیا جارہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سولر پینل کی قیمتوں میں مزید کمی
جنوبی کوریا پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات بڑھانے کا خواہاں
خسارے کے شکار اداروں کی نجکاری کی جلد منظوری کا امکان
صدر مملکت کا ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے عالمی کوششوں کی ضرورت پر زور
مریم نواز نے مہنگائی کوکنٹرول کرنے کی کوشش کی، عظمیٰ بخاری
رواں ہفتے کون سی اشیاء مہنگی اور سستی ہوئیں؟ اعداد و شمار جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر