Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سابق اسپیکر اسد قیصر کی قومی اسمبلی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کا نوٹس

Now Reading:

سابق اسپیکر اسد قیصر کی قومی اسمبلی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کا نوٹس

اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے سابق اسپیکر اسد قیصر کی جانب سے قومی اسمبلی میں کی گئی مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کا نوٹس لے لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر راجا پرویز اشرف نے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ سے بھرتیوں کی تفصیلات مانگ لیں۔

اسپیکر نے تفصیلات طلب کی ہیں کہ کس کس شعبے میں لوگوں کا بھرتی کیا گیا اور دوسرے محکموں سے ڈیپوٹیشن پر کون آیا، غیر قانونی طور پر کس کی ترقی ہوئی؟

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی انکوائری کے بعد غیر قانونی بھرتی ہونے والوں کے خلاف کارروائی کریں گے۔

سابق اسپیکر اسد قیصر پر الزام ہے کہ انہوں نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں اپنے رشتہ داروں اور حلقے کے لوگوں کو میرٹ کے بغیر بھرتی کیا۔ جن افراد کو غیر قاننوی طور پر بھرتی کیا گیا ان کی تعداد 200 سے لگ بھگ ہے۔

Advertisement

میڈیا میں یہ خبریں گردش کررہی تھیں کہ اسد قیصر نے اپنے بہنوئی کو گریڈ 17 میں بھرتی کیا اور تحریک عدم اعتماد سے ایک دن پہلے گریڈ 19 میں ترقی دے دی ، اسی دن گریڈ 20 کے 9 افسروں کو گریڈ 21 میں ترقی دی گئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مسلم لیگ ن میں بڑی تبدیلیوں کا فیصلہ
خلائی تحقیق کے میدان میں پاکستان کی اہم پیشرفت
محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس کا دورہ؛ شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دیے
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن اسپتال میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
وزیراعظم نے ثابت کیا کہ وہ واقعی پرائم منسٹر آف ایکشن ہیں، احسن بختاوری
بھارتی پنجاب کے شہری نوازشریف کو وزیراعظم بنانے کے خواہشمند
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر