Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

جنرل ندیم رضا سے ہنگری کی مسلح افواج کے سربراہ کی ملاقات، باہمی تعاون پر تبادلہ خیال

Now Reading:

جنرل ندیم رضا سے ہنگری کی مسلح افواج کے سربراہ کی ملاقات، باہمی تعاون پر تبادلہ خیال

جنرل ندیم رضا نے ہنگری کی مسلح افواج کے سربراہ سے ملاقات کی جس میں باہمی و دفاعی تعاون اور فوجی وفود کے تبادلے پر اظہار خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل ندیم رضا سے پاکستان کے سرکاری دورے پر آئے ہوئے ہنگری کی ڈیفنس فورسز کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل رومولس روسزین نے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ دفاعی تعاون کے امور بشمول سیکیورٹی، فوجی تبادلوں، تربیت اور موجودہ علاقائی ماحول پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ہنگری کی دفاعی افواج کے کمانڈر نے اس موقع پر کہا کہ ان باہمی مفید بات چیت سے دو طرفہ دفاعی تعلقات مزید گہرے ہوئے ہیں، تعاون کو تقویت ملی ہے اور دونوں افواج کے درمیان باہمی مفاہمت میں اضافہ ہوا ہے۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے ہنگری اور پاکستان کے درمیان مضبوط اور دیرینہ دوطرفہ دفاعی تعلقات کا اعادہ کیا۔

Advertisement

قبل ازیں جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر لیفٹیننٹ جنرل رومولس روسزین کو پاکستان کی مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مولانا فضل الرحمان جلد ہمارے الائنس کا حصہ بن جائیں گے، بیرسٹر گوہر علی
گندم درآمد اسکینڈل، وزیراعظم نے بڑا فیصلہ کر لیا
ایرانی صدر کی شہادت پر پاکستان میں بھی آج یوم سوگ
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے تاجک وزیر خارجہ کی ملاقات
جہلم پولیس کی اہم کارروائی، بین الصوبائی گینگ کے 3 ملزمان گرفتار
سیاسی کمیٹی کے قیام کانوٹیفکیشن جاری، رانا ثنا اللہ کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر