Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

بارشوں اور سیلاب سے مزید 10 افراد جاں بحق، تعداد ایک ہزار 569 ہوگئی

Now Reading:

بارشوں اور سیلاب سے مزید 10 افراد جاں بحق، تعداد ایک ہزار 569 ہوگئی
سیلاب زدگان

ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب سے  مزید 10افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد تعداد ایک ہزار 569 ہوگئی ہے۔

اس حوالے سے این ڈی ایم اے کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد ایک ہزار 569  ہوگئی ہے جبکہ اب تک 12ہزار 860افراد زخمی ہوئے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سندھ 701 ، بلوچستان  300 ، خیبرپختونخوا میں 306 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ پنجاب 191 ، آزاد کشمیر میں 48 اور گلگت بلتستان میں 22 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

اسکے علاوہ ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب سے 20 لاکھ 9 ہزار 794 گھروں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ  9 لاکھ 98 ہزار 407 مویشی  ہلاک ہوئے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں سیلاب کی وجہ سے 12 ہزار 716 کلو میٹر شاہراہوں کو نقصان پہنچا ہے۔

Advertisement

سب سے زیادہ متاثرہ اضلاع:

سندھ کے سب سے زیادہ متاثرہ اضلاع میں قمبر شہداد کوٹ، جیکب آباد، لاڑکانہ، خیرپور، دادو، نوشہرو فیروز، ٹھٹھہ اور بدین شامل ہیں۔

بلوچستان کے اضلاع میں کوئٹہ، نصیر آباد، جعفرآباد، جھلمگسی، بولان، صحبت پور اور لیسبیلہ شامل ہیں۔

کے پی میں دیر، سوات، چارسدہ، کوہستان، ٹانک اور ڈی آئی خان اور پنجاب میں ڈی جی خان اور راجن پور شامل ہیں۔

فوج کی امدادی کوششیں:

آرمی ایوی ایشن ہیلی کاپٹروں نے اب تک امدادی کاموں کیلئے 584 پروازیں کیں ہیں جبکہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے مجموعی طور پر 4653 پھنسے ہوئے افراد کو نکالا گیا  ہے۔

Advertisement

گزشتہ 24 گھنٹوں میں 10 پروازیں سے 15.7 ٹن امدادی سامان سیلاب متاثرین تک پہنچایا گیا۔

پاک بحریہ کی امدادی کوششیں:

پاک بحریہ کے 4 فلڈ ریلیف سنٹرز، 18 سینٹرل کلیکشن پوائنٹس خدمت میں مصروف ہیں جس کے تحت پاک بحریہ نے 1656 ٹن راشن، 5642 خیمے اور 7 لاکھ 19 ہزار 923 لیٹر منرل واٹر تقسیم کیا  ہے۔

اسکے علاوہ پاک بحریہ کی 11 خیمہ بستیوں میں 20 ہزار 507 افراد رہائش پذیر ہیں  جبکہ23 ایمرجنسی ریسپانس ٹیموں نے 15 ہزار 427 افراد کو بچایا ہے۔

پاک بحریہ کے اندرون سندھ 2 ہیلی کاپٹر بھی تعینات کئے گئے ہیں اور اب تک 64 پروازیں میں 475 پھنسے ہوئے لوگوں کو ریسکیو کیا گیا ۔

ہیلی کاپٹرز کے ذریعے راشن کے 4896 پیکٹ متاثرین میں تقسیم کئے گئے ہیں اور ہیلی کاپٹرز کے ذریعے راشن کے 4896 پیکٹ متاثرین میں تقسیم کئے ہیں۔

Advertisement

بحریہ کے 76 میڈیکل کیمپس میں 78 ہزار 453 مریضوں کا علاج کیا گیا ہے۔

پاک فضائیہ کی امدادی کوششیں:

پاک فضائیہ کے سی 130 طیاروں، ایم آئی 17 اور اے ڈبلیو 139 ہیلی کاپٹرز نے 260 پروازیں کی جس کی مدد سے گذشتہ 24 گھنٹوں میں ہیلی کاپٹرز کے ذریعے 103 افراد کو ریسکیو کیا گیا۔

پاک فضائیہ نے 4885 خیمے، 4 لاکھ 63 ہزار 45 کھانے کے پیکٹ تقسیم کئے اور 3273.35 ٹن راشن اور 2 لاکھ 71 ہزار 843 لیٹر پینے کا صاف پانی تقسیم کیا۔

پاک فضائیہ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں 45 میڈیل کیمپ علاج میں مصروف ہیں جس میں 63 ہزار 576 مریضوں کا علاج کیا گیا جبکہ کیمپوں میں مفت ادویات بھی فراہم کی جارہی ہیں۔

خیال رہے کہ پاک فضائیہ کے 20 خیمہ بستیوں میں 19 ہزار 807 افراد مقیم ہیں  اور 54 ریلیف کیمپوں میں میں سیلاب متاثرین کو خدمات فراہم کی جارہی ہیں۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چین کے تعاون سے پہلی پاکستانی ہنگورکلاس آبدوز کی لانچنگ
صوبائی وزیر سید ذولفقار علی شاہ کو سندھ کی پبلک لائیربریز سے متعلق بریفنگ
گرین پاکستان انیشیٹیو کانفرنس کا انعقاد، آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی شرکت
حکومت نے اچانک عام تعطیل کا اعلان کردیا
کوئی ایسا فیصلہ نہیں جو شہباز شریف نے نواز شریف سے پوچھے بغیر کیا ہو،رانا ثناء اللہ
کلائمیٹ چینج کونسل کا اجلاس، علی امین گنڈا پور نے شکایتوں کے انبار لگا دیئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر