Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ارشد شریف کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے، فواد چوہدری

Now Reading:

ارشد شریف کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے، فواد چوہدری
فواد چوہدری

آئین کا آرٹیکل 14 شہریوں کے وقاراور پرائیویسی کے تحفظ کا حق دیتا ہے، فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ارشد شریف کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے لکھا کہ کینیا کا میڈیا ارشد شریف کی شہادت پر پاکستانی میڈیا سے زیادہ اہم سوالات اٹھا رہا ہے اس سے اندازہ لگا لیں پاکستانی میڈیا اس وقت کتنے زیادہ سنسر شپ اور جبر کا شکار ہے۔

Advertisement

جاری کردہ ٹوئٹ میں فواد چوہدری لکھتے ہیں کہ اس معاملے پر طاقتور جوڈیشل کمیشن بنانا پاکستان کی جمہوریت کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ارشد شریف کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔

واضح رہے کہ سینیئر صحافی و اینکر پرسن ارشد شریف کا جسد خاکی پاکستان روانہ کردیا گیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مرحوم ارشد شریف کا جسد خاکی غیر ملکی پرواز کے ذریعے  نیروبی سے دوحہ پہنچا دی گئی ہے جو کہ  آج رات 1 بج کر 5 منٹ پر اسلام آباد ائیر پورٹ پہنچایا جائے گا ۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا ہے کہ دوحہ سے اسلام آباد کے لئے پرواز پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بج کر 35 منٹ پر اڑان بھرے گی۔

Advertisement

خیال رہے کہ مرحوم ارشد شریف کی جسد خاکی آج رات نیروبی سے دوحہ کے لیے 1 بجکر 25 منٹ پر نیروبی سے روانہ ہونے والی بورڈ فلائٹ QR 1342 کے ذریعے وطن واپس لائی گئی ہے تاہم آگے کی پرواز QR 0632 دوحہ سے 1935 گھنٹے (25 اکتوبر) پر روانہ ہوگی اور کل رات 01:05 بجے اسلام آباد پہنچے گی۔

پاکستانی ہائی کمشنر ثقلین سیدہ نیروبی ایئرپورٹ پر انتظامات کی نگرانی کر رہے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان کی معیشت مشکلات کا شکار ہے، ایم ڈی آئی ایم ایف
9 مئی سے حجاج کرام سعودی عرب روانہ ہونا شروع ہوجائینگے، علامہ طاہر اشرفی
ہمارا سب سے بڑا چیلنج غیر دستاویزی شعبہ ہے، وزیر خزانہ
سستی روٹی کا معاملہ، ضلعی انتظامیہ اور تندور مالکان کیخلاف جنگ جاری
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
پورے پاکستان میں صرف پنجاب حکومت کام کرتی دکھائی دیگی، عظمیٰ بخاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر