Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران خان پر قاتلانہ حملے کی شفاف تحقیقات ہونی چاہیے، حسن مرتضی

Now Reading:

عمران خان پر قاتلانہ حملے کی شفاف تحقیقات ہونی چاہیے، حسن مرتضی
حسن مرتضی

 حسن مرتضی نے کہا ہے کہ عمران خان پر قاتلانہ حملے کی مکمل شفاف اور غیر جانبدار تحقیقات ہونی چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق پارلیمانی لیڈر و جنرل سیکرٹری پیپلزپارٹی پنجاب سید حسن مرتضی نے عمران خان قاتلانہ حملہ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان پر قاتلانہ حملے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر آباد سانحے کے زخمیوں کی جلد از جلد مکمل صحتیابی کے لیے دعا گو ہوں، لانگ مارچ کے دوران زخمی و جاں بحق ہونے والے تمام افراد کو مکمل حکومتی سپورٹ ملنی چاہیے۔

 سید حسن مرتضی نے یہ بھی کہا کہ حملہ آور کا واقعہ کو مذہبی ٹچ دینا لمحہ فکریہ ہے، عمران خان پر قاتلانہ حملے کی مکمل شفاف اور غیر جانبدار تحقیقات ہونی چاہیے۔

 ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ لانگ مارچ کے حفاظتی انتظامات اور کنٹینر کی سکیورٹی کی ذمہ دار پنجاب حکومت کی خاموشی معنی خیز ہے۔

Advertisement

پارلیمانی لیڈر و جنرل سیکرٹری پیپلزپارٹی پنجاب سید حسن مرتضی کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی درجہ حرارت کنٹرول کرنے کے لیے تمام سیاسی قیادت کو سر جوڑ کر بیٹھنا چاہیے، پیپلزپارٹی اپنے سیاسی مخالفین کا بیلٹ سے مقابلہ کرنے پر یقین رکھتی ہے۔

واضح رہے کہ وزیرآباد میں لانگ مارچ کے آغاز پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے کنٹینر کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں وہ زخمی ہوگئے ہیں۔

فائرنگ کے نتیجہ میں سینیٹر فیصل جاوید اور پاکستان تحریک انصاف سینٹرل پنجاب کے سینئر نائب صدر چوہدری محمد احمد چھٹہ سمیت 9 افراد بھی زخمی ہو گئے جبکہ وزیرآباد کے علاقہ آلہ آباد سپال کالونی کا رہائشی نوجوان معظم گوندل جاں بحق ہوگیا۔

زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال وزیرآباد سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال گوجرانوالہ منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ تحریک انصاف کے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو لاہور منتقل کیا گیا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ کے اس واقعے کو عمران خان پر قاتلانہ حملہ قرار دیا گیا ہے اور اس حوالے سے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان زخمی ہیں جب کہ عمران اسماعیل نے بتایا ہے کہ عمران خان پر اے کے 47 سے حملہ کیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عدت پوری کیے بغیر بیوی کی بہن سے شادی غیر قانونی قرار
کرپشن میں کمی اور نظام میں بہتری لائیں گے، وزیر داخلہ
خوشحالی اور ترقی کے سفر میں عدم استحکام برداشت نہیں کیا جائے گا، آرمی چیف
کراچی میں مویشی منڈی کب اور کہاں لگے گی؟ اہم خبر آگئی
اسموگ کے خاتمے کیلئے حکومت نے اہم فیصلہ کر لیا
پاکستان کیلئے امریکہ سے بڑی خوشخبری آگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر