Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سندھ حکومت صحت کے شعبہ میں دیگر صوبوں سے آگے ہے، وزیر اعلیٰ سندھ

Now Reading:

سندھ حکومت صحت کے شعبہ میں دیگر صوبوں سے آگے ہے، وزیر اعلیٰ سندھ

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت صحت کے شعبہ میں دیگر صوبوں سے آگے ہے۔

تفصیلات کے مطابق چائلڈ لائف فائونڈیشن اور اٹلی کے اسپتال کے درمیان ایم او یو کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ مجھے خوشی چائلڈ لائف فائونڈیشن اور اٹلی کے ہسپتال کے درمیان معاہدہ پر خوشی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس معاہدے سے اٹلی کے ہسپتال میں ہمارے 500 ڈاکٹرز کو تربیت ملے گی جبکہ اس معاہدے میں اٹلی کے قونصلیٹ جنرل کا بھی اہم کردار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت صحت کے شعبہ میں دیگر صوبوں سے آگے ہے، ہمارے سیاسی مخالفین بھی این آئی سی وی ڈی میں علاج کی تعریف کرتے ہیں جبکہ سندھ حکومت صوبے میں صحت کے شعبے میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت مختلف اداروں کے ساتھ بھی کام کر رہی ہے۔

 مراد علی شاہ نے کہا کہ بچوں کی صحت سے متعلق پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چائلڈ لائف فائونڈیشن کے ساتھ بھی کام کر رہے ہیں جبکہ صوبے ٹیلی میڈیسن کے لیے 100 سینٹرز قائم ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ سندھ میں بچوں میں اموات کی شرح کم ہوئی ہے جبکہ صحت کے شعبے میں سندھ حکومت انڈس ہسپتال، چائلڈ لائف فائونڈیشن سمیت دیگر اداروں کے ساتھ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت بھی کام کر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گمبٹ انسٹیٹیوٹ ہیلتھ سائنسز میں اب تک لیور ٹرانسپلانٹ کے 500 کامیاب آپریشن کیے جا چکے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ ہم سندھ میں بین الاقوامی سطح کا صحت کا نظام قائم کریں گے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چین کے تعاون سے پہلی پاکستانی ہنگورکلاس آبدوز کی لانچنگ
صوبائی وزیر سید ذولفقار علی شاہ کو سندھ کی پبلک لائیربریز سے متعلق بریفنگ
گرین پاکستان انیشیٹیو کانفرنس کا انعقاد، آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی شرکت
حکومت نے اچانک عام تعطیل کا اعلان کردیا
کوئی ایسا فیصلہ نہیں جو شہباز شریف نے نواز شریف سے پوچھے بغیر کیا ہو،رانا ثناء اللہ
کلائمیٹ چینج کونسل کا اجلاس، علی امین گنڈا پور نے شکایتوں کے انبار لگا دیئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر