Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سپریم کورٹ کا آئی جی پنجاب کو عمران خان پر حملے کی ایف آئی آر درج کرنے کا حکم

Now Reading:

سپریم کورٹ کا آئی جی پنجاب کو عمران خان پر حملے کی ایف آئی آر درج کرنے کا حکم
سپریم کورٹ

سپریم کورٹ کا انتخابات اور فوجی عدالتوں کیخلاف مقدمہ سماعت کیلئے مقرر کرنے کا فیصلہ

سپریم کورٹ نے آئی جی پنجاب کو عمران خان پر حملے کی ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

سپریم کورٹ کے جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں عمران خان کے خلاف توہین عدالت درخواست پر سماعت ہوئی۔

سپریم کورٹ نے عمران خان توہین عدالت کیس میں آئی جی پنجاب اور اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو طلب کرلیا جبکہ لاہور رجسٹری سے آئی جی پولیس ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئی۔

عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کے دوران چیئرمین تحریک انصاف کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے عدالت کو بتایا کہ ہمارے موکل پر حلمہ ہوا ہے۔

چیف جسٹس نے آئی جی پولیس سے سوال کیا کہ یہ واقعہ ہوا ہے اس کی ایف آئی آر درج ہوئی ہے؟ آپ بتائیں ایف آئی آر کیوں داخل نہیں ہوئی اور ہمیں وقت بتائیں کب تک ایف آئی آر درج کریں گے۔

Advertisement

جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے کہ مقدمہ درج نہ ہونے کی ٹھوس وجہ ہونی چاہیے، قانون کے مطابق کام کریں، عدالت آپ کے ساتھ ہے، آپ افسران سے تفتیش کروائیں، جب تک آپ عہدے پر ہیں کوئی آپ کے کام میں مداخلت نہیں کرے گا، آئی جی صاحب آپ کے کام میں کسی نے مداخلت کی تو عدالت اسکے کام میں مداخلت کرے گی۔

چیف جسٹس نے کہا کہ کتنی دیر میں مقدمہ درج ہو جائے گا؟ اگر 24 گھنٹے میں عمران خان حملے کی ایف آئی آر درج نہ ہوئی تو ازخود نوٹس لیں گے، ایک قومی لیڈر پر قاتلانہ حملہ ہوا ہے، کرمنل جسٹس سسٹم کے تحت ایف آئی آر کا درج ہونا ضروری ہے۔

دوسری جانب آئی جی پنجاب نے عدالت میں اپنا موقف بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے واقعے کی ایف آئی آر درج کرنے کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب سے بات کی، انہوں نے کچھ تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

آئی جی پنجاب نے کہا کہ ایک شخص کی واقعے میں شہادت ہوئی ہے، اس واقعے کی بھی لواحقین کی شکایت پر ایف آئی آر درج ہونی چاہیے، 4 سال میں پنجاب میں 8 آئی جیز تبدیل ہوئے۔

اس پر سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے کہا کہ ہمیں یہ نہ بتائیں کہ پولیس کے پاس کون کونسے آپشنز موجود ہیں، ہم اس وقت از خود نوٹس نہیں لے رہے۔

جسٹس عمر عطا بندیال نے مزید کہا کہ فوجداری نظام انصاف کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے، آپ نے جو خط لکھا وہ انٹرنیٹ پر پڑا ہوا ہے، ہم پولیس کے قانون کے تحت اقدامات کو سپورٹ کریں گے۔

Advertisement

یاد رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان 3 نومبر کو وزیر آباد میں لانگ مارچ کے دوران ہونے والے قاتلانہ حملے میں زخمی ہوئے تھے تاہم اب تک واقعے کی ایف آئی آر درج نہیں کی جا سکی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عدت پوری کیے بغیر بیوی کی بہن سے شادی غیر قانونی قرار
کرپشن میں کمی اور نظام میں بہتری لائیں گے، وزیر داخلہ
خوشحالی اور ترقی کے سفر میں عدم استحکام برداشت نہیں کیا جائے گا، آرمی چیف
کراچی میں مویشی منڈی کب اور کہاں لگے گی؟ اہم خبر آگئی
اسموگ کے خاتمے کیلئے حکومت نے اہم فیصلہ کر لیا
پاکستان کیلئے امریکہ سے بڑی خوشخبری آگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر