Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

مافیا کے ساتھ لڑائی آخری مراحل پر ہے، فواد چوہدری

Now Reading:

مافیا کے ساتھ لڑائی آخری مراحل پر ہے، فواد چوہدری
فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مافیا کے ساتھ لڑائی آخری مراحل پر ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی صحت بہتر ہے اور ان کا پلاسٹر اتار دیا گیا ہے، کل راولپنڈی کے لیے راونہ ہونگے اجازت کے تمام مراحل مکمل ہو گئے ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ اس وقت تمام قافلے راولپنڈی کی طرف ہیں کل لاکھوں لوگ جمع ہونگے، یہ جدوجہد عمران خان کا زاتی مسئلہ نہیں ہے، آج بھی وفاقی حکومت نے کہا انکی زندگی کو خطرہ ہے، اسکے باوجود وہ روالپنڈی پہنچیں گے، عمران خان عوام کے حقوق کے لیے باہر نکلے ہیں، مافیا کے ساتھ لڑائی آخری مراحل میں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام کا حق چاہتے ہیں کہ وہ اپنی حکومت منتخب کر سکیں یہ صرف الیکشن سے ہی ممکن ہے، سروے میں بھی عوام چاہتی ہے الیکشن ہوں، اس طریقے سے پاکستان میں استحکام آسکتا ہے، اداروں اور عدالت کا رویہ عوام دیکھ رہی ہے عوام اپنے فیصلے خود کریں گے، اشرافیہ ضد چھوڑے اور عوام کے سامنے سر تسلیم خم کرے۔

انہوں نے کہا کہ شیریں رحمان اور مریم اورنگزیب کی لاٹری نکلی ہے یہ کونسلر بھی نہیں بن سکتیں، رانا ثنااللہ ٹی وی پر آکر روز کہتے ہیں فلاں کو خطرہ ہے تو کیا آپ چورن بیچنے بیٹھے ہیں؟ آپکا کام سب کو تحفظ فراہم کرنا ہے، اتنے ہی ناکام ہیں رانا ثنااللہ صاحب تو استعفیٰ دیں اور فیصل آباد میں اوون کی دکان کھولیں، نواز شریف اور فیملی اٹلی اور یورپ کی سیاحت پر نکلی ہوئی ہے۔

Advertisement

فواد چوہدری نے کہا کہ انکی سیر کے اخراجات عوام برداشت کرتی ہے، عوام پس رہی ہے یہ کبھی ایک ریاست خریدتے ہیں کبھی ایک، پاکستان پر مسلط لوگ غیر سنجیدہ طبقہ ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چین کے تعاون سے پہلی پاکستانی ہنگورکلاس آبدوز کی لانچنگ
صوبائی وزیر سید ذولفقار علی شاہ کو سندھ کی پبلک لائیربریز سے متعلق بریفنگ
گرین پاکستان انیشیٹیو کانفرنس کا انعقاد، آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی شرکت
حکومت نے اچانک عام تعطیل کا اعلان کردیا
کوئی ایسا فیصلہ نہیں جو شہباز شریف نے نواز شریف سے پوچھے بغیر کیا ہو،رانا ثناء اللہ
کلائمیٹ چینج کونسل کا اجلاس، علی امین گنڈا پور نے شکایتوں کے انبار لگا دیئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر