Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

بلدیاتی انتخابات کو ملتوی کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے، خرم شیر زمان

Now Reading:

بلدیاتی انتخابات کو ملتوی کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے، خرم شیر زمان

تحریک انصاف کے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ کراچی میں بلدیاتی انتخابات کو ملتوی کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خرم شیر زمان نے کہا کہ سندھ میں نالائق کا ٹولہ بیٹھا ہوا  ہے، اس صوبے کے حالات بہت زیادہ برے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں گزشتہ 15 سالوں سے پاکستان پیپلزپارٹی کی جو حکومت قائم ہے وہ پوری کوشش کرتی ہے اس صوبے کو موئن جو داڑو میں تبدیل کرنا چاہتی ہے اور مقصد کے لئے بہت محنت بھی کر رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کراچی سمیت پورے سندھ میں جس طرح روزانہ کی بنیاد پر لوٹ مار کی وارداتیں ہورہی ہیں اور لوگوں کا قتل کیا جارہا ہے اس سے پیپلزپارٹی کا کچھ لینا دینا نہیں ہے لیکن ہم اس صوبے کے حالات کی بہتری کے لئے دعاگو ہیں۔

خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ ایسا کہیں نہیں دیکھا گیا ہے کہ صوبے کی پولیس کو کہیں اور نگرانی کرنے لئے بھیجا گیا ہو اور پولیس اہلکاروں کا اسلام آباد میں کوئی پرسان حال نہیں۔ ، یہ صرف سندھ میں ہی ایسا ہورہا ہے جس کی وجہ سے بلدیاتی انتخابات ملتوی کئے جارہے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس صاحب کو چاہیئے کہ ان کو بلائیں اور مرغا بنائیں کیونکہ یہ بلدیاتی انتخٓبات ہونے ہی نہیں دینا چاہتے ہیں کیونکہ انہیں ڈر ہے کہ پی ٹی آئی کا میئر آجائیگا۔

ان کا کہنا تھا کہ متحدہ  قومی موومنٹ پاکستان کہتی ہے کہ ہمارا یڈمنسٹریٹر آئیگا تو یہ شہر کیا آپ کے باپ کا ہے جو آپ کا ایڈمنسٹریٹڑ آئیگا، اب اگر آپ کے لندن والے پیر بھی آجائیں تو عوام انہیں مسترد کر دے گی۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں کم عمر بچوں کی اموات ہورہی ہیں، صرف 10 ماہ میں 23 ہزار 90موبائل چھین لیے گئے اور 1792 موٹرسائکلیں چھین لی گئیں ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی نے کراچی کی خدمت کی ہے  اور اسی خدمت کی وجہ سے یہ ساری جماعتیں خوفزدہ ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پچھلے 28 دنوں سے او پی ڈیز بند ہیں اور جو ڈاکٹرز احتجاج کررہے ہیں ان پر ڈنڈے چلائے جارہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جنہوں نے کہا عمران خان کو گولی نہیں لگی ڈرامے کررہے ہیں کل عمران خان کی زخموں کی ویڈیو سامنے آگئی ہے، ان بےشرموں کو شرم آنی چاہیے ، یہ کس کس سے مقابلہ کریں گے پاکستان کا بچہ بچہ ہر فرد عمران خان ہے۔

Advertisement

انہوں نے بتایا کہ عمران خان کے لوگ بغیر اسلحہ کے مقابلہ کرنا جانتے ہیں  اور ہمیں مقابلے کیلئے اسلحے کی ضرورت نہیں ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چین کے تعاون سے پہلی پاکستانی ہنگورکلاس آبدوز کی لانچنگ
صوبائی وزیر سید ذولفقار علی شاہ کو سندھ کی پبلک لائیربریز سے متعلق بریفنگ
گرین پاکستان انیشیٹیو کانفرنس کا انعقاد، آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی شرکت
حکومت نے اچانک عام تعطیل کا اعلان کردیا
کوئی ایسا فیصلہ نہیں جو شہباز شریف نے نواز شریف سے پوچھے بغیر کیا ہو،رانا ثناء اللہ
کلائمیٹ چینج کونسل کا اجلاس، علی امین گنڈا پور نے شکایتوں کے انبار لگا دیئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر