Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

راولپنڈی کا اجتماع ملکی سیاسی تاریخ میں ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگا، اسد عمر

Now Reading:

راولپنڈی کا اجتماع ملکی سیاسی تاریخ میں ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگا، اسد عمر

پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ راولپنڈی کا اجتماع ملکی سیاسی تاریخ میں ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں حقیقی آزادی مارچ کے انتظامات کے حوالے سے مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر کی زیر صدارت تحریک انصاف کا اہم ترین اجلاس ہوا ہے جس میں راولپنڈی جلسہ گاہ کے انتظامات کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی ہےجبکہ لانگ مارچ کے سیکیورٹی پلان، روٹ پلان، میڈیا کے حوالے سے پلان اور دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

اجلاس کو بریفینگ دیتے ہوئے کہا گیا کہ کوئٹہ اور گلگت بلتستان  سے حقیقی آزادی مارچ قافلے روانگی کے لئے تیار ہیں جبکہ کراچی سے حقیقی آزادی مارچ قافلہ راولپنڈی کے لئے روانہ ہو چکا ہے اور عوام کی بڑی تعداد قافلوں کی صورت میں کل بروز جمعہ راولپنڈی خیمہ بستی میں پہنچ جائے گی۔

حقیقی آزادی مارچ قافلوں کی راولپنڈی آمد کے پلان پر اجلاس میں گفتگو کی گئی اور اجلاس میں لانگ مارچ کے شرکاء کو خوراک و رہائش سمیت تمام بنیادی ضروریات کی فراہمی کے بارے اجلاس میں امور بھی زیر بحث آئے۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہا کہ قوم حقیقی آزادی کے حصول کے لئے مکمل یکسو اور پُرجوش ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ملک بھر سے قافلوں کا راولپنڈی میں تاریخی خیر مقدم کریں گے جبکہ راولپنڈی کا اجتماع ملکی سیاسی تاریخ میں ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔

  مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر نے مزید کہا کہ کپتان 26 نومبر کو راولپنڈی میں انسانوں کے سمندر کی قیادت کریں گے۔

اس موقع پر مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل عمر ایوب، چیف آف سٹاف چئیرمین تحریک انصاف سینیٹر شبلی فراز، صدر تحریک انصاف اسلام آباد علی نواز اعوان، سینئر رہنما افتخار درانی، مرکزی رہنما سلمان آفتاب، سابق ایم اے شوکت بھٹی، اسلم خان اور جنید اکبر بھی موجود تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تحریک انصاف کو 28 اپریل کو باغ جناح میں جلسہ کرنے کی اجازت نہیں مل سکی
پاکستان اور ایران کا غزہ پر یکساں موقف ہے، ترجمان دفتر خارجہ
‘مریم نواز نے یونیفارم پہن کر پولیس کے وقار میں اضافہ کیا’
معیشت کو نقصان پہنچانے والوں کا احتساب ہوگا، وزیراعظم کا کابینہ اجلاس سے خطاب
وزیر اعلیٰ پنجاب کا غیر قانونی تعمیرات میں ملوث مافیا کیخلاف ایکشن
وزیراعلیٰ پنجاب کا پولیس یونیفارم پہننے کا معاملہ عدالت پہنچ گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر