Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران خان شوکت خانم اسپتال سے ڈسچارج

Now Reading:

عمران خان شوکت خانم اسپتال سے ڈسچارج
عمران خان

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کو شوکت خانم اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔

شوکت خانم اسپتال نے عمران خان کو گولی لگنے پر اپنے وضاحتی بیان میں کہا کہ عمران خان کی دائیں ٹانگ سے ٹکڑے نکالے گئے، ان کے جسم میں گولی کے ٹوٹل 4 ٹکڑے تھے۔

Advertisement

شوکت خانم اسپتال نے بتایا کہ عمران خان کی بائیں ٹانگ سے ٹکڑا نہیں نکالا گیا، عمران خان اسپتال پہنچنے پر مکمل ہوش میں تھے۔

شوکت خانم اسپتال نے مزید کہا کہ عمران خان کا آپریشن ٹکڑے نکالنے کے لیے کیا گیا، اب عمران خان کی حالت تیزی سے بہتر ہورہی ہے۔

خیال رہے کہ لانگ مارچ کے کنٹینر پر فائرنگ میں گولی لگنے سے زخمی عمران خان کا شوکت خانم اسپتال میں چوتھے روز بھی علاج معالجہ جاری تھا جبکہ 4 رکنی میڈیکل بورڈ نے 9 بجے عمران خان کا طبی معائنہ کیا تھا۔

اسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ عمران خان معمول کے ٹیسٹ کیے گئے شوگر بلڈ پریشر نارمل ہے اور انکے زخم میں بہتری بھی آرہی ہے۔

ذرائع اسپتال انتظامیہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کو آج ڈسچارج کیے جانے کا امکان تھا۔

Advertisement

واضح رہے کہ شوکت خانم اسپتال کے میڈیکل بورڈ نے گزشتہ روز عمران خان کی تمام میڈیکل رپورٹس کو تسلی بخش قرار دیا تھا۔

عمران خان کی شہید کارکن معظم کے لواحقین سے ملاقات، بچوں کی کفالت کا اعلان

گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے وزیرآباد حملے میں جاں بحق ہونے والے کارکن معظم گوندل کی والدہ اور بچوں سے ملاقات کی تھی۔

عمران خان نے شوکت خانم اسپتال میں معظم گوندل کی والدہ اور بچوں سے ہسپتال میں ملاقات کی۔

ملاقات میں عمران خان نے بچوں کے سر پر دست شفقت رکھا اور بچوں کی کفالت کا اعلان کیا۔

انہوں نے بچوں کی پرورش اور کفالت کیلئے ایک کروڑ روپے دیے۔

اعلامیے کے مطابق اس کے علاوہ پنجاب حکومت الگ سے50 لاکھ روپے شہید کی فیملی کو دے گی جبکہ عمران خان نے معظم گوندل کے بچوں کی قیمض پر آٹوگراف بھی دیے۔

خیال رہے کہ 3 نومبر کو وزیر آباد میں عمران خان پر ہونے والے قاتلانہ حملے میں پی ٹی آئی چیئرمین سمیت 13 افراد زخمی جبکہ ایک شخص جاں بحق ہوا تھا۔

Advertisement

بعدازاں عمران خان کو کنٹینر سے گاڑی میں منتقل کرفوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا تھا جہاں ان کی ٹانگ میں گلنے والی گولی کو بذریعہ آپریشن نکالا گیا تھا۔

آپریشن کے بعد عمران خان تاحال شوکت خانم اسپتال میں ہی زیر علاج ہیں جبکہ اسپتال کے باہر سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئی ایم ایف کے پاس جانا ناکامی کی علامت ہے، شاہد خاقان عباسی
بطور وزیر اعظم میں نے 58-2 بی کا خاتمہ کیا، یوسف رضا گیلانی
چینی برآمد کرنے کا جلد از جلد فیصلہ کیا جائے، شوگر ملز ایسوسی ایشن
مولانا فضل الرحمان کا ذمہ داران سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب
کالی چائے کے ٹیکس چھوٹ کا غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن
چنگاری نے 2 کروڑ سے زائد کی گندم جلا کر راکھ کر دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر