وائس چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عمران خان کا پیغام شہر شہر پہنچ چکا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی نے روات میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قانون کی نظرمیں سب برابر ہیں کوئی بالا تر نہیں، قانون کی نظرمیں جب تک سب برابر نہیں ہونگے تو ملک میں خوشحالی نہیں آئیگی۔
شاہ محمود نے کہا کہ بچوں کا مستقبل محفوظ دیکھنا چاہتے ہیں تو عمران خان کا ساتھ دینا ہو گا، عمران خان نے پیغام دے دیا کہ میں جھکنے والا نہیں ہوں، ہم نے اپنے عزم کو پورا کیا ہے، ہمار اعزم تھا کہ لانگ مارچ آئین اور قانون کے دائرے میں ہو گا۔
ان کا کہنا تھا کہ آپ کے کپتان کو گولی سے چھلنی کیا گیا، ہم پر حملہ کیا گیا، مشتعل کرنے کی کوشش کی گئی پر ہم نے اپنے عزم کو پورا کیا۔
انہوں نے کہا کہ آج معیشت کا پہیہ رک چکا ہے، لوگوں نے سازش کر کے عمران خان کو قوم سے دور کرنے کی کوشش کی اس ہی وجہ سے آج ملک میں بے یقینی کی صورتحال ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News