Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

وفاقی حکومت کا عمران خان پر حملے کی ایف آئی آر درج نہ ہونے پر تحفظات کا اظہار

Now Reading:

وفاقی حکومت کا عمران خان پر حملے کی ایف آئی آر درج نہ ہونے پر تحفظات کا اظہار
وفاقی حکومت

حکومت نے صنعتی مشاورتی کونسل تشکیل دے دی

وفاقی حکومت کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر حملے کی ایف آئی آر درج نہ ہونے پر تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کو خط لکھا جس میں عمران خان پر حملے کی ایف آئی آر درج نہ ہونے کا ملبہ پنجاب حکومت پر ڈال دیا۔

خط وزارت داخلہ کی جانب سے چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کو لکھا گیا جو 5 نومبر کو بھجوایا گیا۔

خط میں وفاقی حکومت نے فائرنگ کا واقعہ اور ایف آئی آر درج نہ ہونے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے پنجاب کے اعلیٰ حکام کی بدانتظامی پر تشویش کا بھی اظہار کیا۔

خط میں کہا گیا کہ ہائی پروفائل کیس کی ایف آئی آر 36 گھنٹے سے زیادہ گزر جانے کے بعد بھی درج نہیں کی گئی، پولیس اہلکاروں کی موجودگی میں واقعہ پیش آنے کے باوجود ایف آئی آر درج کرنے میں ناکامی صوبائی حکومت کے غیر سنجیدگی کا مظہر ہے۔

Advertisement

خط کے مطابق ابھی تک سابق وزیر اعظم کا میڈیکو لیگل معائنہ نہیں کیا گیا اور یہ بات بھی تشویشناک ہے کہ صوبائی حکومت کوئی بھی اپ ڈیٹ فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے۔

خط میں لکھا کہ واقعہ کے بعد کئی گھنٹے تک جائے وقوعہ کو محفوظ نہیں رکھا گیا، متاثرین یا ان کے زخمی ہونے کی نوعیت کے بارے میں کوئی سرکاری معلومات جاری نہیں کی گئیں۔ مبینہ مجرم کی ‘اعترافیہ’ ویڈیوز کا اجراء تفتیشی عمل میں سنگین خامیوں کی طرف اشارہ کرتا ہے۔

خط کے مطابق واقعے کے بعد صوبے میں امن و امان کی صورتحال بہتر نہیں رہی، لاہور میں گورنر ہاؤس پر شرپسندوں کے ہجوم نے حملہ کیا اور صوبائی حکومت گورنر کے دفتر اور رہائش کو محفوظ بنانے میں ناکام رہی۔

جاری کردہ خط میں مزید کہا گیا کہ کیس کی ایف آئی آر قیاس آرائیوں کے بجائے حقائق پر مبنی میرٹ پر بلا تاخیر درج کی جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خیبر میں سیکیورٹی فورسزکی کارروائی، تین دہشت گرد جہنم واصل
ایشیائی ترقیاتی بینک کی کلائمٹ فنانسنگ 23.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئی
سگریٹ ٹیکس میں اضافے سے فروخت میں کمی کا رجحان
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل
نوجوان ملک میں قیمتی زرمبادلہ کمانے میں اہم کردار اداکر سکتے ہیں، وزیراعظم
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی حقوق سے متعلق رپورٹ مسترد کر دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر