Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

محکمہ داخلہ پنجاب نے ٹریفک پولیس کا اسپیشل الاؤنس ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا

Now Reading:

محکمہ داخلہ پنجاب نے ٹریفک پولیس کا اسپیشل الاؤنس ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا

محکمہ داخلہ پنجاب نے ٹریفک پولیس کا اسپیشل الاؤنس ختم کر کے لاء اینڈ ارڈر الاونس دینے کا مراسلہ جاری کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کابینہ کی منظوری کے بعد محکمہ داخلہ پنجاب نے لاء اینڈ ارڈر الاونس دینے کا مراسلہ جاری کیا ہے۔

مراسلے کے مطابق سال 2008 کی ٹریفک پولیس ملازمین کی بنیادی تنخواہ کا پچاس فیصد ملنے والا سپیشل الاؤنس تین نومبر 2022 سے ختم کر دیا جائے، سال 2008 کی ٹریفک پولیس ملازمین کی بنیادی تنخواہ کے برابر 4 نومبر 2022 سے لاء اینڈ آرڈر الاونس دیا جائے گا۔

مراسلے میں کہا گیا کہ لاء اینڈ ارڈر الاؤنس ایسے افسران کو نہیں دیے جائیں جو کہ او ایس ڈی ہیں، کسی بد انتظامی کے باعث انکوائری ہونے والے افسران کو الاؤنس نہیں دیا جائے گا، ایسے افسران کو بھی الاؤنس نہیں دیا جائے گا جو 90 دن سے یا اس سے زائد کی چھٹی پر ہیں۔

مراسلے میں کہا گیا کہ ٹریننگ اور اسٹڈی لیو والے افسران کو بھی الاؤنس نہیں دیا جائے گا، محکمہ پولیس کے علاوہ کسی دوسرے ڈیپارٹمنٹ کے افسران کو بھی الاؤنس نہیں دیا جائے گا۔

Advertisement

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نادرا کی جانب سے 3 کروڑ اسمارٹ کارڈز کی خریداری میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کےلئے اچھی خبر!
تحریک انصاف کو 28 اپریل کو باغ جناح میں جلسہ کرنے کی اجازت نہیں مل سکی
پاکستان اور ایران کا غزہ پر یکساں موقف ہے، ترجمان دفتر خارجہ
‘مریم نواز نے یونیفارم پہن کر پولیس کے وقار میں اضافہ کیا’
معیشت کو نقصان پہنچانے والوں کا احتساب ہوگا، وزیراعظم کا کابینہ اجلاس سے خطاب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر