
پرویز خٹک کی میڈیا سے گفتگو
پرویز خٹک نے کہا ہےکہ چودھری برادران ہمارے ساتھ ہی کھڑے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر دفاع و صوبائی صدر پرویز خٹک نے صالح محمد خان کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملکی حالات میں افرا تفری پھیلی ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی نواز شریف سے ملاقات کے بعد اہم تعیناتی کے حوالے سے امید ہے اچھا فیصلہ ہوگا۔
پرویز خٹک نے یہ بھی کہا کہ لانگ مارچ پہلے ہی کامیاب ہے سارا پاکستان نکلا ہوا ہے، ہم جب اسلام آباد جائے گئے تو رزلٹ لیکر آئے گے۔
سابق وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے صاف و شفاف الیکشن کروائے جائے، تمام جماعتیں ملکر نئے انتخابات کی تاریخ کا تعین کریں تاکہ ملک سے افراد تفری ختم ہو۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ مقدمات سیاسی بنیادوں پر بنائے گئے ہیں ہم کونسا طوفان لیکر جارہے ہیں، وارنٹ گرفتاری نارمل چیز ہے جلد ضمانت ہو جائے گی۔
سابق وزیر دفاع نے کہا کہ چودھری برادران ہمارے ساتھ ہی کھڑے ہیں افواہیں نہ پھیلائی جائے، عمران خان کی ایف آر پر کل سپریم کورٹ میں اپیل کرینگے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ گورنر راج نہیں لگ سکتا اس پر صدر کے دستخط لازمی ہے اسکا کوئی راستہ نہیں، ہم خالی ہاتھ آسلام آباد جارہے ہیں کوئی توپیں لیکر تو نہیں جارہے۔
سابق وزیر دفاع و صوبائی صدر پرویز خٹک نےمزید کہا کہ دس دنوں بعد کسی بھی وقت عمران اسلام آباد پہنچے کی کال دے سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News