Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

صوبائی حکومت ٹیکس دہندگان کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے، محمود خان

Now Reading:

صوبائی حکومت ٹیکس دہندگان کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے، محمود خان

محمود خان نے کہا ہےکہ صوبائی حکومت ٹیکس دہندگان کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر صدارت محکمہ ایکسائز کی کارکردگی کے حوالے سے اجلاس ہوا۔

اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا گیا کہ رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ میں ایک ارب 18 کروڑ روپے ٹیکس ریکوری کی گئی ہے، یونیورسل نمبر پلیٹ منصوبے کے تحت اب تک 5000 صارفین کو یونیورسل نمبر پلیٹس کا اجراء مکمل ہوا ہے۔

بریفنگ دیتے ہوئے مزید کہا گیا کہ مزید 35 ہزار یونیورسل نمبر پلیٹ کے اجراءپر کام جاری ہے جبکہ صوبے میں منشیات کے خلاف زیر و ٹالرنس پالیسی اختیار کی گئی ہے۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے محکمہ ایکسائز کے تحت ٹیکس کولیکشن کیلئے ای سسٹم متعارف کرانے کی ہدایت دی۔

Advertisement

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت ٹیکس دہندگان کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے، ای سسٹم سے مختلف نوعیت کے ٹیکسوں کی گھر بیٹھے ادائیگی کی جا سکے گی۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر اعلیٰ پنجاب کا غیر قانونی تعمیرات میں ملوث مافیا کیخلاف ایکشن
وزیراعلیٰ پنجاب کا پولیس یونیفارم پہننے کا معاملہ عدالت پہنچ گیا
کراچی کے نوجوان میں ہارٹ اٹیک کی شرح میں ہوشربا اضافہ
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہنا ایک علامتی عمل ہے، ملک احمد خان
چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ انتخاب، آئین کی خلاف ورزی پر کارروائی کیلئے درخواست پہلے سے زیرسماعت کیس کیساتھ یکجا
پنجاب حکومت کا سموگ کے خاتمے کیلئے بڑا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر