Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران خان کی اسپتال سے روانگی مؤخر، شوکت خانم میں مشاورتی اجلاس طلب

Now Reading:

عمران خان کی اسپتال سے روانگی مؤخر، شوکت خانم میں مشاورتی اجلاس طلب

عمران خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے شوکت خانم اسپتال سے روانگی کچھ دیر کے لیے موخر کردی  ہے۔

ذرائع کے مطابق چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے شوکت خانم میں مشاورتی اجلاس بلا لیا ہے جس میں عمران خان پر ہونے والے قاتلانہ حملے کے حوالے سے قانونی مشاورت ہو گی۔

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں تحریک انصاف کے رہنماؤں کیساتھ قانون دان بھی شرکت کریں گے جبکہ اجلاس میں معروف قانون دان اعتزاز احسن کی شمولیت بھی متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے رہنماؤں کو شوکت خانم پہنچنے کی ہدایت کردی گئی ہے، تاحال عمران خان و لانگ مارچ پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ درج نہیں ہوسکا ہے۔

اس موقع پر اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عمران خان شوکت خانم اسپتال سے ڈسچارج ہو چکے ہیں۔

Advertisement

شوکت خانم اسپتال کا وضاحتی بیان

شوکت خانم اسپتال نے عمران خان کو گولی لگنے پر اپنے وضاحتی بیان میں کہا کہ عمران خان کی دائیں ٹانگ سے ٹکڑے نکالے گئے، ان کے جسم میں گولی کے ٹوٹل 4 ٹکڑے تھے۔

شوکت خانم اسپتال نے بتایا کہ عمران خان کی بائیں ٹانگ سے ٹکڑا نہیں نکالا گیا، عمران خان اسپتال پہنچنے پر مکمل ہوش میں تھے۔

Advertisement

شوکت خانم اسپتال نے مزید کہا کہ عمران خان کا آپریشن ٹکڑے نکالنے کے لیے کیا گیا، اب عمران خان کی حالت تیزی سے بہتر ہورہی ہے۔

خیال رہے کہ لانگ مارچ کے کنٹینر پر فائرنگ میں گولی لگنے سے زخمی عمران خان کا شوکت خانم اسپتال میں چوتھے روز بھی علاج معالجہ جاری تھا جبکہ 4 رکنی میڈیکل بورڈ نے 9 بجے عمران خان کا طبی معائنہ کیا تھا۔

اسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ عمران خان معمول کے ٹیسٹ کیے گئے شوگر بلڈ پریشر نارمل ہے اور انکے زخم میں بہتری بھی آرہی ہے۔

ذرائع اسپتال انتظامیہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کو آج ڈسچارج کیے جانے کا امکان تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انسداد دہشت گردی کے لیے پاک ایران سرحد پر لائزون آفیسرز کی تقرری
افلاطون کے فیصلوں کی سزا عوام کو مل رہی ہے، احسن اقبال
آئی ایم ایف کے پاس جانا ناکامی کی علامت ہے، شاہد خاقان عباسی
بطور وزیر اعظم میں نے 58-2 بی کا خاتمہ کیا، یوسف رضا گیلانی
چینی برآمد کرنے کا جلد از جلد فیصلہ کیا جائے، شوگر ملز ایسوسی ایشن
مولانا فضل الرحمان کا ذمہ داران سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر