Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

بلاول بھٹو نے کم وقت میں خارجہ تعلقات بہتر کیے ہیں، وقار مہدی

Now Reading:

بلاول بھٹو نے کم وقت میں خارجہ تعلقات بہتر کیے ہیں، وقار مہدی

وقار مہدی نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے بطور وزیر خارجہ کم وقت میں خارجہ تعلقات بہتر کیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما وقار مہدی نے جنرل سیکریٹری سندھ کے لیاری جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کا 55 واں یوم تاسیس 30 نومبر کو ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں سیلابی صورتحال کے باعثِ پارٹی قیادت نے یوم تاسیس ڈویژن اور اضلاع کی سطح پر منانے کی ہدایت کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 1967 میں شہید ذولفقار علی بھٹو نے پی پی کو بنایا، شہید ذوالفقار علی بھٹو کو شہید کیا گیا، محترمہ بینظیر بھٹو کو شہید کیا گیا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی جمہوریت کے لئے قربانی ہے جبکہ ماضی میں لیاری میں محترمہ بینظیر بھٹو پر شیلنگ کی گئی لیکن بینظیر بھٹو اپنی جگہ سے نہیں ہٹیں۔

Advertisement

وقار مہدی نے کہا کہ 2018 کے الیکشن کٹھ پتلی کو لایا گیا، سیاست میں ملاوٹ ہوگی تو کٹھ پتلی لوگ آتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان 20 دن سے لانگ مارچ کر رہا ہے، عمران خان پر فائرنگ ہوئی لیکن اسکا ایم ایل او نہیں ہوا جبکہ عمران خان نے ملک کا بیڑا غرق کردیا ہے اسکو عوام کی فکر نہیں ہے۔

   ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری نے بطور وزیر خارجہ کم وقت میں خارجہ تعلقات بہتر کیے ہیں، انہوں نے چین، امریکا اور سعودی عرب سے تعلقات بہتر کیے ہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما وقار مہدی نے مزید کہا کہ اگلے بلدیاتی الیکشن میں لیاری سمیت پورے کراچی میں جیتں گے اور کراچی جیت کر کراچی میں اپنا میئر لائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چین کے تعاون سے پہلی پاکستانی ہنگورکلاس آبدوز کی لانچنگ
صوبائی وزیر سید ذولفقار علی شاہ کو سندھ کی پبلک لائیربریز سے متعلق بریفنگ
گرین پاکستان انیشیٹیو کانفرنس کا انعقاد، آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی شرکت
حکومت نے اچانک عام تعطیل کا اعلان کردیا
کوئی ایسا فیصلہ نہیں جو شہباز شریف نے نواز شریف سے پوچھے بغیر کیا ہو،رانا ثناء اللہ
کلائمیٹ چینج کونسل کا اجلاس، علی امین گنڈا پور نے شکایتوں کے انبار لگا دیئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر