
عمران خان
عمران خان نے شہباز سرکار کو 45 گھنٹوں میں دوسرا بڑا سرپرائز دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے اگلے 72 گھنٹوں میں عام انتخابات کی تیاریاں شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اگلے تین روز میں پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم کا باقاعدہ آغاز کر دیا جائے گا۔
عمران خان نے پارٹی کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ عام انتخابات ہونے جا رہے ہیں تیاری شروع کریں۔
عمران خان نے کہا کہ دو اسمبلیوں کے نہیں، تمام اسمبلیوں کے انتخابات ہوں گے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے پارٹی کو ٹکٹوں کی تقسیم کے لیے عملی اقدامات کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اگلے تین روز میں ٹکٹوں کی تقسیم کے پروسیجر کا باقاعدہ آغاز ہو جانا چاہیے۔
پی ڈی ایم حکومت بچانے میں مصروف ہے جبکہ عمران خان عام انتخابات کے لیے پراعتماد نظر آرہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News