Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاک فضائیہ کا جے ایف-17 تھنڈر طیارہ بحرین انٹرنیشنل ایئر شو میں حاضرین کی توجہ کا مرکز

Now Reading:

پاک فضائیہ کا جے ایف-17 تھنڈر طیارہ بحرین انٹرنیشنل ایئر شو میں حاضرین کی توجہ کا مرکز

ترجمان پاک فضائیہ نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ کا جے ایف-17 تھنڈر طیارہ بحرین انٹرنیشنل ایئر شو میں حاضرین کی توجہ کا مرکز رہا۔

پاک فضائیہ کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاک فضائیہ نے بحرین انٹرنیشنل ایئر شو میں جے ایف-17 تھنڈر طیارے کی تعیناتی کے دوران ہوا سے ہوا میں ایندھن بھرنے کا مظاہرہ کیا۔

پاک فضائیہ نے اپنے تین جے ایف-17 لڑاکا طیارے بحرین انٹرنیشنل ایئر شو میں اپنے آئی ایل-78 ٹینکر طیارے کی معاونت سے تعینات کیے۔

ترجمان نے کہا کہ پاک فضائیہ نے ایک آپریشنل ایئر بیس سے بحرین جانے والے جیٹ طیاروں کی مسلسل پرواز اور ان کی وطن واپسی کے دوران جے ایف-17 تھنڈر طیاروں کی دورانِ پرواز ری فیولنگ کی، دورانِ پرواز ری فیولنگ سے پاک فضائیہ نے ایک اور سنگ میل حاصل کیا ہے جو مادر وطن کے ناقابل تسخیر فضائی دفاع کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ جے ایف-17 تھنڈر طیارہ بحرین انٹرنیشنل ایئر شو میں حاضرین کی توجہ کا مرکز رہا، بین الاقوامی پانیوں پر دوران پرواز ایندھن بھرنے کے اس عہد ساز موقع نے پاک فضائیہ کے لڑاکا بیڑے کی صلاحیت، اہلیت اور مہلکیت میں اضافہ کیا ہے۔

Advertisement

یہ غیر معمولی اور اہم کامیابی پاک فضائیہ کے اہلکاروں کی بہترین پیشہ ورانہ مہارت اور اچھی تکنیکی تربیت کی عکاس ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سمینٹ سیکٹر سے اچھی خبر، برآمدات میں 45 فیصد سے زائد اضافہ
جسٹس شوکت عزیزصدیقی کی ریٹائرمنٹ کانوٹیفکیشن جاری کرنےکی منظوری
وزیرخزانہ کی زیرصدارت اجلاس، محصولات کی وصولی پرایف بی آرکی کارکردگی کاجائزہ
چلاس بس حادثے کی مکمل تحقیقات کا حکم
عازمین حج کیلئے بڑی خبر آگئی
چلاس میں پاک فوج کا ایویکویشن آپریشن
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر