Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

حقیقی آزادی مارچ کا آغاز آج گجرات سے ہوگا

Now Reading:

حقیقی آزادی مارچ کا آغاز آج گجرات سے ہوگا
حقیقی آزادی مارچ

حقیقی آزادی مارچ

پاکستان تحریک انصاف کے حقیقی آزادی مارچ کا آغاز آج گجرات سے  دوپہر 12 بجے ہوگا۔

آزادی مارچ کی قیادت شاہ محمود قریشی کریں گے اور  مارچ کے آغاز پر شرکاء سے خطاب بھی کرینگے۔

علاوہ ازیں شاہ محمود قریشی مسلم لیگ ق کےسینئر راہنماوں کے ہمراہ گجرات میں پریس کانفرنس بھی کرینگے۔

لانگ مارچ شیڈول:

لانگ مارچ کا پہلا پڑاؤ گجرات رامتلائی چوک پر ہو گا جہاں پر مسلم لیگ ق شرکاء کا استقبال کریں گے۔

Advertisement

لانگ مارچ کا دوسرا پڑاؤ جی ٹی ایس چوک پر ہو گا جہاں پی ٹی آئی کارکنان استقبال کریں گے، اس مقام پر بڑی اسکرین بھی نصب کی گئی ہے جہاں پر عمران خان کا ویڈیو لنک خطاب ہوگا۔

دونوں پوائنٹس پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے جبکہ پولیس نے دونوں پوائنٹس پر آنے والے راستوں کو بیریر لگا کہ بند کر دیا گیا ہے۔

عمران خان کی کارکنوں کو لانگ مارچ کے دوران سڑکیں کھلی رکھنے کی ہدایت

Advertisement

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں عمران خان نے کہا کہ حقیقی آزادی مارچ دوبارہ شروع ہو گیا ہے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ کارکنان فوری طور پر سڑکوں سے رکاوٹیں ہٹا دیں۔

حقیقی آزادی مارچ کا دوبارہ آغاز:

پاکستان تحریک انصاف کے حقیقی آزادی مارچ کا کل سے دوبارہ باقاعدہ  آغاز ہوگیا ہے۔

 پی ٹی آئی کا لانگ مارچ جہاں سابق وزیراعظم عمران خان پر قاتلانہ حملے کے باعث عارضی طور پر ختم کردیا تھا کل سے ایک بار پھر اسی مقام سے حقیقی آزادی کے مارچ کا آغاز کیا گیا۔

Advertisement

 لانگ مارچ پر فائرنگ کے واقعہ کے بعد قائدین کیلئے نیا کنٹینر تیار کیا گیا ہے جس ہر بلٹ پروف شیشہ لگانے کے علاوہ دیگر حفاظتی اقدامات بھی کئ جارہے ہیں جبکہ لانگ مارچ کی سکیورٹی کے لئے پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات ہو گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چین کے تعاون سے پہلی پاکستانی ہنگورکلاس آبدوز کی لانچنگ
صوبائی وزیر سید ذولفقار علی شاہ کو سندھ کی پبلک لائیربریز سے متعلق بریفنگ
گرین پاکستان انیشیٹیو کانفرنس کا انعقاد، آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی شرکت
حکومت نے اچانک عام تعطیل کا اعلان کردیا
کوئی ایسا فیصلہ نہیں جو شہباز شریف نے نواز شریف سے پوچھے بغیر کیا ہو،رانا ثناء اللہ
کلائمیٹ چینج کونسل کا اجلاس، علی امین گنڈا پور نے شکایتوں کے انبار لگا دیئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر