Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہم اپنے وسائل سے سیلاب متاثرین کی مدد کررہے ہیں، چوہدری پرویز الٰہی

Now Reading:

ہم اپنے وسائل سے سیلاب متاثرین کی مدد کررہے ہیں، چوہدری پرویز الٰہی
پرویز الٰہی

فواد چوہدری سے متعلق بیان، پرویزالٰہی کی معذرت

چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ ہم اپنے وسائل سے سیلاب متاثرین کی مدد کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی اور سابق وفاقی وزیرمونس الٰہی سے ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر یونگ یی کی قیادت میں وفد کی ملاقات کی۔

ملاقات میں پنجاب میں ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے تعاون سے جاری مختلف منصوبوں پر پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا اور لاہور میں بلیو لائن انڈر گراؤنڈ پراجیکٹ شروع کرنے کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی جبکہ پنجاب حکومت اور ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے درمیان بلیولائن انڈر گراؤنڈ پراجیکٹ کے حوالے سے بھی اصولی اتفاق کیا گیا۔

ملاقات میں ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے بلیو لائن انڈر گراؤنڈ پراجیکٹ کے لئے تعاون کی یقین دہانی کروائی جبکہ قصور سے بہاولنگر تک ستلج کوریڈور پراجیکٹ کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔

اس موقع پر چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ بلیو لائن انڈر گراؤنڈ پراجیکٹ شروع کرنے کے لئے ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے تعاون کے خواہاں ہیں جبکہ ایشین ڈویلپمنٹ بینک پنجاب حکومت کا ایک اہم پارٹنر ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے سابق دور میں ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے تعاون سے انڈر گراؤنڈ ٹرین چلانے کا منصوبہ بنایا جبکہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے میرے اس منصوبے کو سیاسی تعصب کی نذر کر دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ میٹروبس سروس شروع کر کے لاہور شہر کا حسن تباہ کیا جبکہ مسلم لیگ (ن) کی سابق صوبائی حکومت نے ذاتی مفادات کی بنیاد پر ٹرانسپورٹ کے منصوبے بنائے۔

چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ لاہورکو انڈر گراؤنڈ ٹرانسپورٹ سسٹم کی پہلے بھی ضرورت تھی اور اب زیادہ ضرورت ہے جبکہ ہمیں خوشی ہوگی کہ ایشین ڈویلپمنٹ بینک بلیو لائن انڈر گراؤنڈ ٹرین پراجیکٹ کیلئے تکنیکی معاونت فراہم کرے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے عوام کو ٹرانسپورٹ کی جدید اور عالمی معیار کی سفری سہولتیں فراہم کرنے کیلئے بلیو لائن پراجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور یہ منصوبہ لاہور کیلئے ایک سنگ میل ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ تھل کینال پراجیکٹ مکمل کرنے کے حوالے سے ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے تعاون کا خیر مقدم کریں گے جبکہ پنجاب حکومت اس پراجیکٹ کی جلد تکمیل کے لئے ہر ممکن اقدام بھی کرے گی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب حکومت سیلاب متاثرین کی بحالی و آبادکاری کے لئے ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے تعاون کو سراہتی ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے سیلاب متاثرین کی بحالی وآبادی کاری کے لئے 12 ارب روپے کا پیکیج دیا ہے جبکہ وفاقی حکومت نے پنجاب کے سیلاب متاثرین کے لئے ایک پائی تک نہیں دی ہے، ہم اپنے وسائل سے ہی سیلاب متاثرین کی مدد کررہے ہیں۔

 ان کا مزید کہنا تھا کہ قصورسے بہاولنگر تک کوریڈور کی تعمیر کے منصوبے میں ایشین ڈویلپمنٹ بینک کی معاونت کا خیر مقدم کریں گے۔

اس موقع پر کنٹری ڈائریکٹر ایشین ڈویلپمنٹ بینک نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی قیادت میں پنجاب حکومت کی ترجیحات درست ہیں، ہم پنجاب حکومت کے ساتھ اپنے تعاون کو مزید فروغ دینے کے خواہاں ہیں جبکہ ہم پنجاب حکومت کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون مزید بڑھائیں گے۔

وفد میں ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے ڈپٹی کنٹری ڈائریکٹر اسد علیم، یونٹ ہیڈ پراجیکٹ ایڈمنسٹریشن دانش آر شیوا کوٹی، سینئرپراجیکٹ آفیسر واٹر ریسورسزاسد علی ظفر، سینئر پراجیکٹ آفیسرز سید عمر علی شاہ اور سلمان معید میاں شامل تھے۔

اس موقع پر ملاقات میں چیف سیکرٹری عبداللہ خان سنبل، سابق وفاقی سیکرٹری و چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات سلمان غنی، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیوزاہد اختر زمان، سابق سیکرٹری وزیراعلیٰ جی ایم سکندر، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ محمد خان بھٹی، سیکرٹریز خزانہ،  منصوبہ بندی و ترقیات، صنعت، لوکل گورنمنٹ، سکول ایجوکیشن، تعمیرات و مواصلات، آبپاشی، زراعت اور متعلقہ حکام بھی پر موجود تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چین کے تعاون سے پہلی پاکستانی ہنگورکلاس آبدوز کی لانچنگ
صوبائی وزیر سید ذولفقار علی شاہ کو سندھ کی پبلک لائیربریز سے متعلق بریفنگ
گرین پاکستان انیشیٹیو کانفرنس کا انعقاد، آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی شرکت
حکومت نے اچانک عام تعطیل کا اعلان کردیا
کوئی ایسا فیصلہ نہیں جو شہباز شریف نے نواز شریف سے پوچھے بغیر کیا ہو،رانا ثناء اللہ
کلائمیٹ چینج کونسل کا اجلاس، علی امین گنڈا پور نے شکایتوں کے انبار لگا دیئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر