Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسمبلیوں کی تحلیل کے معاملے پر پارلیمانی پارٹیوں کا اجلاس، پی ٹی آئی نے سفارشات تیار کرلیں

Now Reading:

اسمبلیوں کی تحلیل کے معاملے پر پارلیمانی پارٹیوں کا اجلاس، پی ٹی آئی نے سفارشات تیار کرلیں
اسمبلیوں کی تحلیل

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے اسمبلیوں کی تحلیل کے معاملے پر سفارشات تیار کر لیں گئیں ہیں جبکہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے دعوت نامے بھی جاری کردیئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے دعوت نامے جاری کردیئے گئے ہیں جو کہ کل ڈھائی بجے 90 شاہراہِ قائد اعظم ایوان وزیراعلیٰ میں ہوگا۔

پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے جس دوران ارکان اسمبلی سے اسمبلیوں کی تحلیل کے معاملے پر رائے لی جائے گی ۔

علاوہ ازیں عمران خان پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کریں گے اور پارٹی کو آئندہ لائحہ عمل بارے اعتماد میں لیں گے۔

اسمبلیوں کی تحلیل یا استعفوں سے متعلق تحریک انصاف کی اعلیٰ سطحی کمیٹی نے اپنی سفارشات تیار کر لیں ہیں۔

Advertisement

ذرائع کے مطابق پارٹی وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت کمیٹی کے اجلاس میں سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا جس میں کمیٹی کے ارکان کی جانب سے 20 دسمبر تک اسمبلیاں تحلیل کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دوران اجلاس پنجاب سے تعلق رکھنے والے کچھ ارکان نے فوری اسمبلیاں تحلیل نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

ارکان کی آراء کے مطابق اسمبلیوں کی تحلیل ایسے وقت کی جائے جب وفاقی اور دیگر دو صوبوں کی اسمبلیاں تحلیل کرنے کے لیے دباؤ بڑھ سکے دوسری جانب دیگر اراکین کا کہنا ہے کہ اس وقت حلقوں میں ترقیاتی کاموں کے لیے اربوں روپے مالیت کی ٹنڈرز ہوچکے ہیں  اور متعدد حکومتی منصوبے تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔

خیال رہے کہ کمیٹی کی سفارشات پر پارلیمانی بورڈز کے اجلاسوں کے بعد تاریخ کا حتمی فیصلہ عمران خان کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چین کے تعاون سے پہلی پاکستانی ہنگورکلاس آبدوز کی لانچنگ
صوبائی وزیر سید ذولفقار علی شاہ کو سندھ کی پبلک لائیربریز سے متعلق بریفنگ
گرین پاکستان انیشیٹیو کانفرنس کا انعقاد، آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی شرکت
حکومت نے اچانک عام تعطیل کا اعلان کردیا
کوئی ایسا فیصلہ نہیں جو شہباز شریف نے نواز شریف سے پوچھے بغیر کیا ہو،رانا ثناء اللہ
کلائمیٹ چینج کونسل کا اجلاس، علی امین گنڈا پور نے شکایتوں کے انبار لگا دیئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر