
پاکستان اور کرپشن ایک ساتھ نہیں چل سکتے، بابر اعوان
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل بابر اعوان نے کہا ہے کہ عمران خان سیاست دان نہیں قوم کی آخری اُمید ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل بابر اعوان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ واہ عمران، مردِ میدان، مادرِ وطن میں سیاسی اور معاشی خطرناک بحران کے خاتمے کے لئے آپ نے پنجاب اور خیبرپختونخواہ کی 2 حکومتیں قربان کردیں جبکہ آپ نے وہ قرض اتارے ہیں جو واجب بھی نہیں تھے۔
واہ عمران، مردِ میدان۔
مادرِ وطن میں سیاسی اور معاشی خطرناک بحران کے خاتمے کے لئے آپ نے پنجاب اور خیبرپختونخواہ کی 2 حکومتیں قربان کردیں۔ وہ قرض اتارے ہیں جو واجب بھی نہیں تھے۔۔۔Advertisement
اب صرف قومی الیکشن ہوگا جس کا راستہ کوئی نہیں روک سکتا۔— Babar Awan (@BabarAwanPK) December 17, 2022
انہوں نے کہا کہ اب صرف قومی الیکشن ہوگا جس کا راستہ کوئی نہیں روک سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ موجودہ حکومت کا مقصد عمران خان کو نااہل کرنا ہے، بابر اعوان
ان کا کہنا تھا کہ مایوس نہیں ہونا، عمران خان کے ایک جملے نے معاشی بدحالی کی ستائی ہوئی قوم کا مورال بلند کردیا ہے جبکہ عمران خان سیاست دان نہیں قوم کی آخری اُمید بھی ہیں۔
“مایوس نہیں ہونا”
عمران خان کے ایک جملے نے معاشی بدحالی کی ستائی ہوئی قوم کا مورال بلند کردیا۔ عمران خان سیاست دان نہیں قوم کی آخری اُمید ہے۔
اُمید صبحِ جمال رکھنا، خیال رکھنانئے دنوں کی مسافتوں کو سنبھالنا ہےAdvertisement
الیکشن کی تیاری کریں!— Babar Awan (@BabarAwanPK) December 17, 2022
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل بابر اعوان نے مزید کہا کہ اُمید صبحِ جمال رکھنا، خیال رکھنا، نئے دنوں کی مسافتوں کو سنبھالنا ہے۔ الیکشن کی تیاری کریں!
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News