Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

الیکشن ہوئے تو پی ٹی آئی دوتہائی اکثریت سے کامیاب ہوگی، یاسمین راشد

Now Reading:

الیکشن ہوئے تو پی ٹی آئی دوتہائی اکثریت سے کامیاب ہوگی، یاسمین راشد
یاسمین راشد

پی ٹی آئی کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ الیکشن ہوئے تو پی ٹی آئی دوتہائی اکثریت سے کامیاب ہوگی۔

سپریم کورٹ رجسٹری کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد نے بتایا کہ اعظم سواتی کوانصاف نہیں ملا،دوبارہ گرفتارکرلیا گیا جس کے لئے ہم آج پٹیشن دائرکررہےہیں۔

انہوں نے کہا کہ 75 سالہ سینیٹر کو اہلخانہ کے سامنے تشدد کا نشانہ بنایا گیا تاہم ہمارا مطالبہ ہے کہ اعظم سواتی کے ساتھ جو ہوا سپریم کورٹ ازخود نوٹس لے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج خواتین اوربچےسپریم کورٹ رجسٹری کےباہرکھڑے ہیں، خواتین خودکوغیرمحفوظ سمجھ رہی ہیں کیونکہ فضل الرحمان نےگھٹیازبان استعمال کی اور راناثنااللہ نےخواتین کوزدوکوب کیاسب کچھ ریکارڈپرہے۔

صوبائی وزیر نے مطالبہ کیا کہ خواتین کی چادر اورچاردیواری کےتقدس کاتحفظ کیاجائے اور اگر عورت کی عزت کاخیال نہ رکھاتوہم تمہیں بتائیں گے۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا ہے کہ ملکی حالات دن بدن مزیدخراب ہورہےہیں، معیشت کابیڑہ غرق ہوگیا،ملک ڈیفالٹ کی طرف جارہا ہے۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ رجسٹری کے باہر پی ٹی آئی خواتین ونگ کی جانب سے اعظم سواتی کی گرفتاری کیخلاف احتجاج ریکارڈ کروایا جارہا ہے۔

اس موقع پر پی ٹی آئی کے خواتین ونگ کی جانب سے اعظم سواتی کی فوری رہانی اور سپریم کورٹ سے زاخود نوٹس لینے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ خواتین آنکھوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر جی پی او چوک پر احتجاج کررہے ہیں  تاہم احتجاج کے باعث سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کی طرف جانے والا روڈ ٹریفک کےلیے بند کر دیا گیا  ہے جبکہ پولیس نے سپریم کورٹ رجسٹری کے مرکزی گیٹ پر رکاوٹیں کھڑی کردیں گئی ہیں۔

اعظم سواتی کی گرفتاری پر ازخود نوٹس لینے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

Advertisement

 ڈاکٹر یاسمین راشد نے اعظم سواتی کی گرفتاری پر ازخود نوٹس لینے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اعظم سواتی کی گرفتاری غیر قانونی اور سیاسی بنیادوں پر کی گی تاہم سپریم کورٹ ازخود نوٹس لے۔

دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کرنے کا حکم بھی دے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خیبر میں سیکیورٹی فورسزکی کارروائی، تین دہشت گرد جہنم واصل
ایشیائی ترقیاتی بینک کی کلائمٹ فنانسنگ 23.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئی
سگریٹ ٹیکس میں اضافے سے فروخت میں کمی کا رجحان
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل
نوجوان ملک میں قیمتی زرمبادلہ کمانے میں اہم کردار اداکر سکتے ہیں، وزیراعظم
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی حقوق سے متعلق رپورٹ مسترد کر دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر