Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

امپورٹڈحکومت اور انکے حواریوں کے راستے جلد جدا ہونےوالے ہیں، ترجمان پنجاب حکومت

Now Reading:

امپورٹڈحکومت اور انکے حواریوں کے راستے جلد جدا ہونےوالے ہیں، ترجمان پنجاب حکومت

ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب مسرت جمشید چیمہ کا کہنا ہے کہ امپورٹڈ حکومت اور انکے حواریوں کے راستے جلد جدا ہونے والے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ جب بھی الیکشن کا اعلان ہوگا پی ڈی ایم کی جماعتوں کو عبرت ناک شکست ہوگی۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں ان چور جماعتوں کو عوامی جذبات کا اندازہ ہے، اسی لیے ہر ممکن طور پر الیکشن سے بھاگنا چاہتے ہیں۔

پنجاب حکومت کی ترجمان کا کہنا ہے کہ نواز شریف پہلے ہی اپنا پورا خاندان لندن فرار کروا چکا ہے، شہباز اینڈ پارٹی بھی اب مریم کے ابا جان کی تقلید کر رہی ہے۔

 مسرت جمشید چیمہ نے مزید کہا کہ ابھی تو ان کے وزراء آپس میں دست و گریبان ہونے لگے ہیں، جلد ہی پی ڈی ایم ٹولہ ایک دوسرے کیخلاف بیانات کا بازار گرم کرے گا، امپورٹڈ حکومت اور انکے حواریوں کے راستے جلد جدا ہونے والے ہیں۔

‘نوازشریف اور آصف زرداری کا مفاد ملک میں نہیں’

گزشتہ روز عمران خان نے خیبرپختونخوا پارلیمانی پارٹی کےاجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ نوازشریف اورآصف زرداری کا پیسہ توملک سے باہر پڑا ہے۔ دیگر ممالک اور ادارے ان کی وجہ سےملک پراعتماد نہیں کررہے۔ جب ان کو لگےگا الیکشن نہیں جیت سکتےتوباہربھاگ جائیں گے، تاخیرکر کے ایساماحول بنانا چاہتے ہیں کہ الیکشن جیت جائیں۔

Advertisement

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ حکمرانوں کے حربوں سے ملک کا نقصان ہورہا ہے۔ 66 فیصد نشستیں خالی ہوں توملک کوعام انتخابات کی طرف جاناپڑےگا، ہم نے فیصلہ کرلیا ہے پنجاب، خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کرناہے۔ الیکشن میں تاخیر ہوتی ہے تو اس میں بھی پی ٹی آئی کو فائدہ ہوگا۔

عمران خان نے کہا کہ حکمرانوں کی کارکردگی سے لوگ تنگ آگئے ہیں۔ نوازشریف اورآصف زرداری کا مفاد ملک میں نہیں۔ اسحاق ڈاراورشاہد خاقان عباسی ملک سےجہازکےذریعےفرارہوئےتھے۔ لوگوں کو علم ہے پی ڈی ایم نے کیا کرنا ہے

چیئرمین پی ٹی آئی نے خطاب میں کہا کہ موجودہ صورتحال میں ملک میں سیاسی استحکام کی ضرورت ہے۔ کوئی نہیں سمجھتا کہ پاکستان اپنے قرضے واپس کرپائے گا، ان کے وزیرخزانہ آپس میں لڑرہےہیں۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ مفتاح اسماعیل نےکہا اسحاق ڈارملک کوڈیفالٹ کی طرف لے کرجارہا ہے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ مفتاح اسماعیل نے کچھ نہیں کیا۔ اسحاق ڈار نے 5 ملین ڈالر اپنے بچوں کو بھیجے ہیں۔ یہ لوگ حکومت میں صرف اپنے کیسزختم کر آتے ہیں۔ 75 فیصد پاکستانیوں کا مطالبہ ہےکہ الیکشن کرائے جائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چین کے تعاون سے پہلی پاکستانی ہنگورکلاس آبدوز کی لانچنگ
صوبائی وزیر سید ذولفقار علی شاہ کو سندھ کی پبلک لائیربریز سے متعلق بریفنگ
گرین پاکستان انیشیٹیو کانفرنس کا انعقاد، آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی شرکت
حکومت نے اچانک عام تعطیل کا اعلان کردیا
کوئی ایسا فیصلہ نہیں جو شہباز شریف نے نواز شریف سے پوچھے بغیر کیا ہو،رانا ثناء اللہ
کلائمیٹ چینج کونسل کا اجلاس، علی امین گنڈا پور نے شکایتوں کے انبار لگا دیئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر