Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم سے چوہدری شجاعت کی اچانک ملاقات طے

Now Reading:

وزیراعظم سے چوہدری شجاعت کی اچانک ملاقات طے
وزیراعظم

وزیراعظم سے چوہدری شجاعت کی اچانک ملاقات طے

وزیراعظم  شہباز شریف  سے پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین سے اچانک ملاقات طے ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات سے قبل آصف زرداری نے شہبازشریف کو ٹیلی فونک رابطہ کیا جس پر شہبازشریف نے کہا کہ ملاقات کسی دوسری جگہ پر ہوگی ملکر اسلام آباد جاؤں گا۔

ذرائع نے بتایا کہ ملاقات گلبرگ میں ایک رہائشگاہ پر ہوئی، جو پندرہ منٹ تک جاری رہی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ شہبازشریف نے اپنی ٹیم کو بتایا ڈاکٹر کا وقت ہے چیک اپ کے بعد پھر سیدھا اسلام آباد نکلتے ہیں۔

خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف ایک بجے اسلام آباد کے لئے روانہ ہو گئے ہیں۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: پنجاب اسمبلی تحلیل کے معاملے پر ن لیگ کا اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی وزیر اعظم شہباز شریف کی پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات ہوئی تھی جس میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ بھی خیال کیاگیا تھا۔

 وزیراعظم شہباز شریف نے معیشت کی بحالی اور عوام کے ریلیف کے حوالے سے کوششوں پر چوہدری شجاعت کو آگاہ کیا جبکہ چوہدری شجاعت نے ملک اور عوام کو مسائل سے نکالنے کے لئے وزیراعظم کی مخلصانہ کوششوں کو سراہا۔

اس موقع پر دونوں قائدین نے باہمی تعاون اور اشتراک عمل مزید بہتر اور مظبوط بنانے پر اتفاق کیا اور کہا کہ سیاسی استحکام اور قریبی تعاون ملک کو درپیش مسائل سے نکالنے کے لئے ضروری ہے۔

شہباز، زرداری ملاقات؛ پرویز الٰہی سے براہ راست رابطہ نہ کرنے پر اتفاق

Advertisement

اس سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف نے سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی جس میں اسمبلیاں تحلیل ہونے پر مشاورت ہوئی۔

 آصف علی زرداری نے وزیر اعظم شہباز شریف کی رہائشگاہ پر ان سے ملاقات کی جس میں دونوں رہنماؤں نے پنجاب کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف سے آصف زرداری کی ملاقات

اس موقع پر شہباز شریف نے آصف زرداری کو شجاعت حسین سے ملاقات کا احوال بتایا۔

ملاقات میں آصف زرداری اور شہباز شریف نے چوہدری شجاعت حسین سے رابطے بڑھانے پر اتفاق کیا اور پنجاب اسمبلی تحلیل ہونے سے روکنے کا ٹاسک چوہدری شجاعت حسین کو دینے پر اتفاق کیا۔

اس دوران یہ بھی فیصلہ ہوا کہ جب تک چوہدری شجاعت حسین گرین سگنل نہ دے دیں تب تک پرویز الٰہی سے براہ راست رابطہ نہیں کرنا ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اذلان شاہ ہاکی کپ کے فائنل میچ میں جاپان نے پاکستان کو ہرا دیا
میرپورآزادکشمیر؛ جھڑپوں کے دوران گولی لگنے سےسب انسپکٹر عدنان فاروقی جاں بحق
فیض آباددھرنا نظرثانی کیس؛ گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری
کوئٹہ سے پہلی دو حج پروازیں 300 مسافروں کو لیکر مدینہ منورہ روانہ
وزیراعلیٰ مریم نواز نے طلبہ کو بڑی خوشخبری سنادی
پنجاب حکومت کا گندم نہ خریدنے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر