Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم کا سعودی عرب کی جانب سے 3 ارب ڈالر واپسی کی معیاد میں توسیع کا خیر مقدم

Now Reading:

وزیراعظم کا سعودی عرب کی جانب سے 3 ارب ڈالر واپسی کی معیاد میں توسیع کا خیر مقدم
وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کی جانب سے 3 ارب ڈالر واپسی کی معیاد میں توسیع کا خیر مقدم کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سعودی عرب کی قیادت اور حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں جبکہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سعودی عرب نے ایک بار پھر بڑے بھائی کا کردار ادا کیا، شہزادہ محمد بن سلمان کی پاکستان سے محبت کی تہہ دل سے قدر کرتے ہیں۔

شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ پاکستان سے اپنی بے مثال محبت کا ثبوت دیا، سعودی عرب کے اقدام سے پاکستان کی معاشی صورتحال بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ پاکستان کی معاشی خود انحصاری اولین قومی ایجنڈا ہے، سیاسی استحکام اور میثاق معیشت وقت کی ضرورت ہے۔

Advertisement

پاکستانی معیشت کی بہتری کیلئے سعودی عرب کا بہترین اقدام

واضح رہے کہ پاکستانی معیشت کی بہتری کے لیے سعودی عرب  نے بہترین  فیصلہ کرلیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ  سعودی عرب نے پاکستان کو تین ارب ڈالر ڈپازٹ کی مدت  میں توسیع کر دی ہے۔

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے فیصلے کی منظوری دے دی۔

دونوں ممالک کے درمیان تین ارب ڈالر ڈپازٹ کا معاہدہ نومبر 2021 میں ہوا تھا۔

رقم سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کے اسٹیٹ بنک آف پاکستان کو ڈپازٹ  کی گئی تھی۔

Advertisement

سعودی عرب کی جانب سے ڈپازٹ کی گئی رقم  کا مقصد پاکستان کے غیر ملکی کرنسی کے ذخائر کو سپورٹ کرنا ہے۔

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ سعودی عرب پاکستان کی اقتصادی ترقی میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چین کے تعاون سے پہلی پاکستانی ہنگورکلاس آبدوز کی لانچنگ
صوبائی وزیر سید ذولفقار علی شاہ کو سندھ کی پبلک لائیربریز سے متعلق بریفنگ
گرین پاکستان انیشیٹیو کانفرنس کا انعقاد، آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی شرکت
حکومت نے اچانک عام تعطیل کا اعلان کردیا
کوئی ایسا فیصلہ نہیں جو شہباز شریف نے نواز شریف سے پوچھے بغیر کیا ہو،رانا ثناء اللہ
کلائمیٹ چینج کونسل کا اجلاس، علی امین گنڈا پور نے شکایتوں کے انبار لگا دیئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر