Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

مسلم لیگ ن واحد جماعت ہے جو ملک و قوم کی خدمت کا جذبہ رکھتی ہے، مریم نواز

Now Reading:

مسلم لیگ ن واحد جماعت ہے جو ملک و قوم کی خدمت کا جذبہ رکھتی ہے، مریم نواز
مریم نواز

خوش آمدید نواز شریف، مریم نواز کا ٹوئٹ

مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر اور سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن وہ واحد جماعت ہے جو ملک و قوم کی وسیع خدمت کا جذبہ رکھتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر اور سینئر نائب صدر مریم نواز شریف مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن گئیں اور وہاں رکن قومی اسمبلی علی زاہد، سابق رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری، سعدیہ تیمور اور عظمٰی کاردار سے  ملاقات کی۔

اس موقع پر مریم نواز شریف کی زیر صدارت وومن ونگ، سوشل میڈیا اور یوتھ افیرز کو بہتر کرنے کے لئے میٹنگز کا انعقاد کیا گیا۔

مریم نواز شریف نے  سوشل میڈیا ٹیم کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ارکان سے کہا پاکستان کو جدید ترقی یافتہ اور فلاحی ریاست بنانے کے لیے کام کرنا آج ہماری ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے سینئرز نے نواز شریف کی قیادت میں پاکستان میں تعمیر و ترقی کے نئے معیار قائم کیے اور اب اس ذمہ داری کو نبھانے کے لیے نوجوانوں اور خواتین بھی اپنا کردار ادا کرنے کے لیے کمر کس رہے ہیں کہ اس پرچم کو بلند رکھنے کا سبق اور تربیت ہمیں ہمارے بزرگوں سے ملی ہے۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن وہ واحد جماعت ہے جو ملک و قوم کی وسیع خدمت کا جذبہ رکھتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ مریم نواز کے ملک گیر تنظیمی دوروں کا شیڈول جاری

اس موقع پر پریم نواز نے نے سوشل میڈیا ٹیم کو تلقین کی کہ وہ اپنی ٹیم میں وسعت پیدا کریں اور جدید خطوط پر سوشل میڈیا کے تمام پلیٹ فارم کو پارٹی پیغام پہنچانے کیلیے استعمال کریں۔

مریم نواز شریف نے خواتین ونگ کو زیادہ بہتر کرنے کے لئے تجاویز بھی مرتب کیں۔

انہوں نے کہا کہ خواتین نے ہمیشہ پاکستان مسلم لیگ ن کی جیت میں نمایاں کردار ادا کیا ہے اور اب بھی خواتین اپنا کردار ادا کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں؛ نواز شریف کو ملک سے نکالنا قومی سانحہ تھا، مریم نواز

Advertisement

اس موقع پر  مریم نواز شریف نے یوتھ ونگ کی کارکردگی کو سراہا اور اسے مزید متحرک کرنے کیلیے تجاویز مرتب کیں۔

مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر اور سینئر نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا کہ یوتھ ونگ نے ہمیشہ پارٹی کی ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کیا ہے، آج اسمبلی میں بہت سے نمائندے مرکز اور صوبوں میں کردار ادا کررہے ہیں اور آئندہ بھی نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ نمائندگی ملے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بطور وزیر اعظم میں نے 58-2 بی کا خاتمہ کیا، یوسف رضا گیلانی
چینی برآمد کرنے کا جلد از جلد فیصلہ کیا جائے، شوگر ملز ایسوسی ایشن
مولانا فضل الرحمان کا ذمہ داران سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب
کالی چائے کے ٹیکس چھوٹ کا غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن
چنگاری نے 2 کروڑ سے زائد کی گندم جلا کر راکھ کر دی
یونیورسٹی آف سرگودھا کا فٹ بال گراؤنڈ میدان جنگ میں بدل گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر