Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہمیں ملکر پاکستان کے مسائل کے حل کیلئے کوشش کرنی چاہیے، شازیہ مری

Now Reading:

ہمیں ملکر پاکستان کے مسائل کے حل کیلئے کوشش کرنی چاہیے، شازیہ مری
شازیہ مری

ہمیں ملکر پاکستان کے مسائل کے حل کیلئے کوشش کرنی چاہیے، شازیہ مری

وفاقی وزیر تخفیف غربت و سماجی تحفظ شازیہ مری نے کہا ہے کہ ہمیں ملکر پاکستان کے مسائل کے حل کیلئے کوشش کرنی چاہیے

پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما شازیہ مری نے سانگھڑ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اس کیڈٹ کالج سانگھڑ کے 26 وین یوم والدین کی تقریب میں شرکت کرکے بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے۔

سندھ حکومت تعلیم کے شعبے کی ترقی کیلے کوشاں ہے

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت تعلیم کے شعبے کی ترقی کیلے کوشاں ہے، سندھ حکومت نے ایسے تعلیمی ادارے قائم کیے ہیں جو کہ صوبے کے پسماندہ علاقوں میں معیاری اور جدید تعلیم مہیا کر رہی ہیں۔

شازیہ مری نے کہا کہ سندھ حکومت صوبے میں عوام کے خدمت کیلئے سنجیدہ ہے، حکومت سندھ نے اچھڑو، تھر، دوردراز پسماندہ علاقوں میں بجلی اور پانی دیگر سہولیات مہیا کیے ہیں، ہم وفاقی حکومت کا حصہ بن کر بھی عوام کی خدمت کر رہے ہیں۔

Advertisement

انکا کہنا ہے کہ ہمیں ملکر پاکستان کے مسائل کے حل کیلئے کوشش کرنی چاہیے، ینگ کیڈٹ کو یہ پیغام دونگی کہ قائد اعظم کے اقوال کو یاد رکھیں اور ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں، ایک بہتر اور مضبوط پاکستان بنانا ہم سب کا فرض ہے۔

Advertisement

ہمیں سیلاب متاثرہ علاقوں میں دوبارہ تباہ شدہ گھروں کو بحال کرنا ہے

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان نیوی کے سیلاب میں کیے گئے خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں، پاکستان کے اندر حالیہ سیلاب سے بدترین تباہ کاریاں آئیں، سیلاب سے تین کروڑ سے زائد لوگ متاثر ہوئے، ہم ابھی بھی سیلاب متاثرین کیلئے بہت کچھ کرنا ہے۔

شازیہ مری نے کہا کہ ہمیں سیلاب متاثرہ علاقوں میں دوبارہ تباہ شدہ گھروں کو بحال کرنا ہے، سیلاب کے دوران یو این اے کے سیکریٹری جنرل اور دیگر عالمی وفود متاثرین کی مدد کے لئے آئے۔

موسمیاتی تبدیلی دنیا میں ایک حقیقت ہے

پیپلزپارٹی کی رہنما نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی دنیا میں ایک حقیقت ہے، موسمیاتی تبدیلی نے پاکستان میں لاکھوں لوگوں کو تکلیف اور نقصان ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے دنیا کے ہر کونے میں جاکر اس مشکل وقت میں لوگوں کی مدد کے لئے کوشاں ہے۔

Advertisement

انکا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے لاس اور ڈیمیج فنڈ قائم کرنے کے لئے دنیا کو آمادہ کیا، انہوں نے نہ صرف پاکستان بلکہ پورے دنیا کے ترقی پذیر ممالک میں کلائمیٹ چینج کے نقصان کے ازالے کے لئے نمائندگی کی۔

Advertisement

وفاقی وزیر نے کہا کہ میں یقین دلاتے ہوں کہ وزیراعلیٰ سندھ کو کیڈٹ کالج سانگھڑ کو درپیش مالی و دیگر مسائل کو حل کرنے کیلئے کہیں گے۔ سانگھڑ کیڈٹ کالج میں آج پاکستان نیوی کے تعاون سے 100 واٹ کا منصوبہ لگایا گیا۔

شازیہ مری نے مزید کہا کہ ترکھول منصوبہ ملک میں بجلی کی کمی پوری کرنے کیلئے اہم منصوبہ ہے، کیڈٹ کالج سانگھڑ میں 100 کلو واٹ کے منصوبے کو حکومت سندھ کے تعاون سے 400 کلو واٹ تک کریں گے۔

اس موقع پر وفاقی وزیر شازیہ مری نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے کیڈٹس کو مبارکباد بھی پیش کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نادرا نے ’آل ان ون‘ نامی جدید ترین ڈیجیٹل شناختی کٹ تیار کر لی
صنعتوں کو سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ترجیح ہے، وزیراعظم شہباز شریف
سی پیک دونوں ممالک کے لیے اہم منصوبہ ہے، ڈی سی ایم چینی سفارتخانہ
بچوں کی نشوونما میں کمی، وزیر اعظم کی زیرصدارت عالمی ماہرین کا اعلیٰ سطحی اجلاس
وزیر اعلیٰ پنجاب کا کرایوں میں کمی یقینی بنانے کا حکم
خوشخبری! پیپلز بس سروس اب کہاں شروع ہو رہی ہے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر