Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

چیف سیکرٹری پنجاب کا یوریا کھاد کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث افراد کیخلاف سخت کارروائی کا حکم

Now Reading:

چیف سیکرٹری پنجاب کا یوریا کھاد کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث افراد کیخلاف سخت کارروائی کا حکم
چیف سیکرٹری پنجاب

چیف سیکرٹری پنجاب کا یوریا کھاد کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث افراد کیخلاف سخت کارروائی کا حکم

چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے یوریا کھاد کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث افراد کیخلاف سخت کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنرز کا ویڈیو لنک اجلاس ہوا جس میں انہوں نے ڈپٹی کمشنرز کو گورننس، سروس ڈلیوری بہتر بنانے کی ہدایت کی۔

چیف سیکرٹری نے اجلاس کے دوران کہا کہ انتظامی افسران خود فیلڈ میں نکل کر صورتحال کا جائزہ لیں۔ گورننس، سروس ڈلیوری میں واضح بہتری نظر آنی چاہیے۔

چیف سیکرٹری نے پرائس کنٹرول کے حوالے سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرنے والے اضلاع کو وارننگ جاری کر دی۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنرز منڈیوں کا دورہ کر کے نیلامی کے عمل کی نگرانی کریں، یوریا کھاد کی مقررہ نرخوں پر وافر دستیابی یقینی بنائی جائے۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ تعلیمی اداروں، ہسپتالوں، مراکز صحت میں ضروری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

چیف سیکرٹری نے اس موقع پر شہروں میں صفائی کے انتظامات بہتر بنانے، وال چاکنگ کے خاتمے سے متعلق بھی ہدایات جاری کیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر اعلیٰ پنجاب کی ڈرگ فری پنجاب مہم کامیاب
سرکاری ملازمین اور سرکاری رہائش رکھنے والوں کیلئے بری خبر
شہباز شریف مسلم لیگ ن کے قائم مقام صدر نامزد
کے پی حکومت وہ ہی کرے گی جو وفاق کہے گا، رانا ثناء اللہ
فیصل واؤڈا اور مصطفیٰ کمال نے بظاہر توہین عدالت کی، سپریم کورٹ کا تحریری حکمنامہ جاری
گندم درآمد اسکینڈل کی تحقیقات چیونٹی کی رفتار سے بھی سست نکلی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر