Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

صدر مملکت کا پاکستان، قازقستان تجارتی و معاشی تعلقات بڑھانے کی ضرورت پر زور

Now Reading:

صدر مملکت کا پاکستان، قازقستان تجارتی و معاشی تعلقات بڑھانے کی ضرورت پر زور
صدر مملکت

آفیشل سیکریٹ اور آرمی ایکٹ ترمیمی بل پر دستخط نہیں کیے، صدرمملکت

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے پاکستان، قازقستان تجارتی و معاشی تعلقات بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر عارف علوی سے قازقستان میں پاکستان کے نامزد سفیر نعمان بشیر بھٹی کی ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات کے دوران صدر مملکت نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین تجارت اور معیشت کے شعبے میں تعاون بڑھانے کی گنجائش موجود ہے، دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تجارت کی صلاحیت موجودہ سطح سے کہیں زیادہ ہے۔

عارف علوی نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین تجارتی حجم بڑھانے کیلئے نئی راہیں تلاش کرنا ہوں گی، زراعت اور زرعی مصنوعات کے شعبے میں تجارت کی صلاحیت کو عملی شکل دینا ہوگی۔

انکا کہنا ہے کہ قازقستان کے سرمایہ کاروں کو پاکستان کے خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری کیلئے زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کی جائے۔

Advertisement

صدر نے کہا کہ پاکستان قازقستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، دونوں ممالک کے مابین تاریخی اور ثقافتی تعلقات ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ پاکستان وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ پائیدار اور بامعنی تعلقات کا خواہاں ہے، وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ روابط بڑھانا پاکستان کی خطے کی جانب پالیسی کا اہم حصہ ہے۔

صدر کا قازقستان کیساتھ عوامی تعلقات میں اضافے پر بھی زور

دوسری جانب صدر مملکت نے قازقستان کے ساتھ عوامی تعلقات میں اضافے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

عارف علوی نے کہا کہ اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں جائنٹ ڈگریاں اور وفود کے تبادلوں کی ضرورت ہے، پاکستان کی ورچوئل یونیورسٹی آن لائن تعلیم کی سہولت فراہم کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ قازقستان کے طلباء ورچوئل یونیورسٹی کی آن لائن تعلیمی سہولت سے استفادہ کر سکتے ہیں، 8 ہزار کے قریب غیر ملکی طلباء یونیورسٹی کے ورچوئل تعلیمی پروگراموں سے استفادہ کر رہے ہیں۔

انکا کہنا ہے کہ نامزد سفیر سیلاب کے دوران پاکستان کی امداد پر قازقستان کے لوگوں اور حکومت کا شکریہ ادا کریں، نامزد سفیر بھارت کی مسلمان اور اقلیت مخالف پالیسیوں کا بھی پرچار کریں۔

صدر مملکت نے مزید کہا کہ بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر میں مسلمانوں کے خلاف ظلم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کریں۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستانی طلبہ پر تشدد؛ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کرغزستان روانہ
کرغزستان سے 140پاکستانی طلبہ کی لاہور واپسی، وزیر داخلہ نے استقبال کیا
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بیل آؤٹ پیکج کے حصول کیلئے مذاکرات
این اے 148 ضمنی انتخابات: عوام کی سہولت کیلئے مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم
پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کے بعد اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں بھی ریکارڈ کمی
وزیراعلیٰ سندھ نے ایس ایچ او کورنگی انڈسٹریل ایریا کو معطل کردیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر