پولیس کے پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف کریک ڈاؤن پر پی ٹی آئی رہنماؤں کا شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔
مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف اسد عمر کا ردعمل
مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف اسد عمر نے پولیس کے پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف کریک ڈاؤن پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں بڑے پیمانے پر آپریشن جاری ہے، تحریک انصاف کے ورکرز کی گرفتاریاں اور ان کے گھر والوں کو ہراساں کیا جا رہا ہے، ان کو حضرت علی کا قول بتاؤ کہ کفر کا نظام چل سکتا ہے، لیکن ظلم کا نظام نہیں۔
Advertisementاسلام آباد میں بڑے پیمانے پر آپریشن جاری۔ تحریک انصاف کے ورکرز کی گرفتاریاں اور ان کے گھر والوں کو ہراساں کیا جا رہا ہے۔ ان کو حضرت علی کا قول بتاؤ کہ کفر کا نظام چل سکتا ہے ، لیکن ظلم کا نظام نہیں
— Asad Umar (@Asad_Umar) March 19, 2023
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا ردعمل
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے پولیس کے پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف کریک ڈاؤن پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے سینکڑوں کارکن گرفتار کر لئے گئے ہیں، ملک میں بدترین فسطائیت ننگا ناچ رہی ہے اور عدلیہ بے بس نظر آتی ہے، عوام میڈیا، عدلیہ اور سیاسی کارکنوں کے ساتھ بدترین فسطائیت کے سامنے کھڑے ہوں، ورنہ یہ ملک ایسے راستے پر ہے کہ واپسی نہیں ہوگی، خدا پاکستانیوں کی حفاظت کرے۔
تحریک انصاف کے سینکڑوں کارکن گرفتار کر لئے گئے ہیں، ملک میں بدترین فسطائیت ننگا ناچ رہی ہے اور عدلیہ بے بس نظر آتی ہے، عوام میڈیا، عدلیہ اور سیاسی کارکنوں کے ساتھ بدترین فسطائیت کے سامنے کھڑے ہوں ورنہ یہ ملک ایسے راستے پر ہے کہ واپسی نہیں ہو گی، خدا پاکستانیوں کی حفاظت کرے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 19, 2023
چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کا ردعمل
چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے سینیٹر شبلی فراز کے گھر پولیس چھاپے پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس چادر اور چار دیواری کا احترام کرے، شبلی فراز رکن سینیٹ ہیں، چیئرمین سینیٹ نے آئی جی اسلام آباد سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔
چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نےسینیٹر شبلی فراز کے گھر پولیس چھاپے پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس چادر اور چار دیواری کا احترام کرے-شبلی فراز رکن سینیٹ ہیں-چئیرمین سینیٹ نےآئی جی اسلام آباد سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی-
— Senate of Pakistan (@SenatePakistan) March 19, 2023
سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کا رد عمل
سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے پولیس کے پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف کریک ڈاؤن پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کی سینیئر قیادت پر لاہور زمان پارک میں غیر قانونی حملے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کرنے پر بجلی گھر اور ایئرپورٹ روڈ تھانوں میں ایف آئی آر کاٹی گئی ہے، اس فسطائیت کی پرزور مذمت کرتا ہوں، انصاف لائیرز فورم کے وکلاء کو قانونی معاونت کےلیے ہدایات جاری کر دی ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کی سینیئر قیادت پر لاہور زمان پارک میں غیر قانونی حملے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کرنے پر بجلی گھر اور ایئرپورٹ روڈ تھانوں میں ایف آئی آر کاٹی گئی ہے اس فسطائیت کی پرزور مذمت کرتاہوں، انصاف لائیرز فورم کے وکلاء کو قانونی معاونت کےلیے ہدایات جاری کر دی ہیں۔ pic.twitter.com/aVshhjPkQi
— Qasim Khan Suri (@QasimKhanSuri) March 19, 2023
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کا ردعمل
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے پولیس کے پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف کریک ڈاؤن پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ میرے حلقے سے کارکنان کی گرفتاری کا عمل شروع ہے، مجھ سمیت تقریباً 500 لاہور کے کارکنان کی فہرست تیار ہے، بدھ کے جلسے کے زبردست انتظامات جاری ہیں اور متبادل افراد کو ذمے داری سونپی بھی جا چکی ہے، ایسے فاشسٹ ہتھکنڈوں کا پچھلے 11 ماہ سے مقابلہ کر رہیں ہیں اور کرتے رہیں گے۔
میرے حلقے سے کارکنان کی گرفتاری کا عمل شروع ہے۔ مجھ سمیت تقریباً 500 لاہور کے کارکنان کی فہرست تیار ہے۔ بدھ کے جلسے کے زبردست انتظامات جاری ہیں اور متبادل افراد کو ذمے داری سونپی بھی جا چکی ہے۔ ایسے فاشسٹ ہتھکنڈوں کا پچھلے ۱۱ ماہ سے مقابلہ کر رہیں ہیں اور کرتے رہیں گے۔
— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) March 19, 2023
واضح رہے کہ اسلام آباد پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے تاہم پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کے گھروں پر پولیس نے چھاپہ مار کارروائیاں شروع کردیں۔
تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز کو کارکنان کی گرفتاری کا ٹارگٹ مل گیا، آج صبع سات بجے تک ہر تھانے کا ایس ایچ او اپنی کارگردگی رپورٹ پیش کرے گا۔
تحریک انصاف کے یونین کونسل کے امیدوار پینلز کے تمام ممبران کو گرفتار کرنے کا حکم دیا گیا ہے، ایس ایچ اوز اپنی ریڈ میں گرفتار کارکنان کی تعداد اعلی افسران کو بتائیں گے۔
اسلام آباد پولیس کا سینیٹر شبلی فراز کے گھر چھاپہ
اسلام آباد پولیس نے سابق وزیراعظم عمران خان کے چیف آف اسٹاف سینیٹر شبلی فراز کے گھر چھاپہ مارا ہے۔
ذرائع کے مطابق پولیس نے شبلی فراز کے گھرکی تلاشی لی جبکہ سینیٹر شبلی فراز اسلام آباد میں موجود نہیں تھے۔
ذرائع نے بتایا کہ اسلام آبادخواتین اہلکار بھی پولیس ٹیم کے ہمراہ تھیں اور پولیس نے سنیٹر شبلی فراز کے اہلخانہ اور ملازمین کو ہراساں کیا۔
پولیس کا سابق ایم این اے راجہ خرم نواز کے گھر چھاپہ
اسلام آباد پولیس نے تحریک انصاف سابق ایم این اے راجہ خرم نواز کے گھر بھی چھاپہ ہے۔
پولیس چادر چار دیواری کا تقدس پامال کرتے گھر میں گھس گئی، راجہ خرم گھر پر موجود نہ تھے۔
اس حوالے سے تحریک انصاف سابق ایم این اے راجہ خرم نواز کا کہنا ہے کہ پولیس نے گھر میں توڑ پھوڑ کی، ان اوچھے ہتھکنڈوں سے ڈرنے والے نہیں، عمران خان کے لئے جان بھی قربان کر دو گا۔
پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان اور عامر شیخ کے گھر پولیس کا چھاپہ
تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان کے گھر پولیس نے چھاپہ مارا جبکہ عامر شیخ سینئر نائب صدر تحریک انصاف اسلام آباد کے گھر بھی پولیس نے چھاپہ مارا ہے، چھاپے کے دوران گھر کے دروازے اور کیمرے توڑ دیئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News