Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پرامن شفاف انتخابات کا انعقاد ضروری ہے، سراج الحق

Now Reading:

پرامن شفاف انتخابات کا انعقاد ضروری ہے، سراج الحق
سراج الحق

ہمارا مستقبل روشن ہے، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پرامن شفاف انتخابات کا انعقاد ضروری ہے۔

تفصیلات کے مطابق امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے جامع ترقیاتی حکمت عملی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عدل و انصاف کے ساتھ ساری دنیا کے امام بن سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک ایٹم بم سے نہیں عوام کے اعتماد سے بن سکتا ہے، ہم اب افسانوں کی بجائے مشاہدات پر کام کرینگے، باہر کے قرضوں کی کوئی ضرورت نہیں، یہاں یورینیم، سونا اور قیمتی معدنیات ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں غربت وسائل کی کمی کی وجہ سے نہیں کرپشن اور مس منیجمنٹ کی وجہ سے ہیں، ہم نے وی آئی پی کلچر کا الوداع کیا تھا دوبارہ حکومت ملی تو یہ کلچر نہیں ہوگا، کسی نے ڈلیوری نہیں کیا، جہالت اور مہنگائی میں اضافہ ہوا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وائٹ ہاؤس سے بڑے وائٹ ہاؤسز گورنر ہاؤسز ہے جبکہ پاکستان پر 63 ہزار ارب ڈالر کا قرضہ ہے اور سرکاری عیاشیاں آپ سب کے سامنے ہیں جبکہ ترقیاتی بجٹ کم ہورہا ہے اور دفاعی بجٹ میں اضافہ ہو رہا ہے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں؛ پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی نے ملک کو کنگال کر کے رکھ دیا ہے، سراج الحق

 سراج الحق نے کہا کہ تمام حکومتوں کے وزراء خزانہ کا ایک ہی آئی ایم ایف کا دروازہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ تبدیلی ذات سے شروع ہوتی ہے، میرے لئے خیبر پختون خواہ کے مسائل کا حل بہت اہم ہے، لوگوں نے بہت ڈرایا مگر ہم نے صوبے میں امن کا کارواں باجوڑ سے وزیرستان سے کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ وزراء کی تنخواہ میں تب اضافہ ہونا چاہیئے جب دیگر لوگوں کی تنخواہوں میں اضافہ ہو۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا موقف ہے کہ اسٹبشلمنٹٹ ان کا ساتھ دیں جبکہ ہم چاہتے ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ  اور عدلیہ غیر جانبدار ہو۔

یہ بھی پڑھیں؛ ملکی مسائل کا حل اب انتخابات ہی ہیں، سراج الحق

Advertisement

سراج الحق نے کہا کہ ملک میں انارکی کا خطرہ ہے، پرامن شفاف انتخابات کا انعقاد ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کسی قوم کو دوست اور بھائی نہیں بناتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ کے کچے کے علاقے میں خیبر پختون خوا کے عوام کو باندھ رکھا ہے مگر حکومت خاموش ہے،  جاگیردار سرمایہ دار طبقہ حکومت میں بیٹھے ہیں۔

   امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مزید کہا کہ اخلاص کے ساتھ کلین اور گرین خیبر پختون خواہ بنائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خیبر میں سیکیورٹی فورسزکی کارروائی، تین دہشت گرد جہنم واصل
ایشیائی ترقیاتی بینک کی کلائمٹ فنانسنگ 23.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئی
سگریٹ ٹیکس میں اضافے سے فروخت میں کمی کا رجحان
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل
نوجوان ملک میں قیمتی زرمبادلہ کمانے میں اہم کردار اداکر سکتے ہیں، وزیراعظم
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی حقوق سے متعلق رپورٹ مسترد کر دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر