Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

جہاں اتحادی حکومت ہوتی ہے وہاں اختلافات بھی ہوتے ہیں، خواجہ آصف

Now Reading:

جہاں اتحادی حکومت ہوتی ہے وہاں اختلافات بھی ہوتے ہیں، خواجہ آصف
خواجہ آصف

جہاں اتحادی حکومت ہوتی ہے وہاں اختلافات بھی ہوتے ہیں، خواجہ آصف

وفاقی وزیر خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جہاں بھی اتحادی حکومت ہوتی ہے وہاں چھوٹے موٹے اختلافات ہوتے رہتے ہیں۔

میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ اتحادی حکومت میں اختلافات کوئی اتنا بڑا مسئلہ نہیں ہے اور نا ہی سیاست دانوں کو اس حوالے سے کوئی مسئلہ پیش آتا ہے کیونکہ وہ باہمی گفتگو سے اپنے معاملات حل کرلیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  یہ کوئی بڑا مسئلہ نہیں، ہم ایک حکومت کا حصہ ہیں جہاں بہت سی پارٹیاں ہیں اور ضروری نہیں ہے کہ تمام پارٹیاں یک زباں ہو کر ایک مدعے پر بات کریں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ سب کی اپنی اپنی رائے ہوتی ہے اور سب کی اپی اپنی شناحت ہوتی ہے اور اختلاف ہونا ایک فطری عمل ہے اس میں کوی پریشانی والی بات نہیں ہے  جس کو حل نہیں کیا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا آصف زرداری اور پیپلز پارٹی پر الزام بے بنیاد ہے، خواجہ آصف

Advertisement

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ میں یہ گواہی دیتا ہوں کہ پیپلز پارٹی کے وزراء نے ہمیشہ اتحادی حکومت کا ساتھ دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کل عمران خان کی گرفتار نہیں ہوئے تو وہ سیاسی طور پر زیادہ بہتر ہوا ہے کیونکہ اس طرح کی بزدلی دیکھانے سے فائدہ ہمارا ہی ہوگا۔

انہوں نے  کہا کہ بجائے اس کے کہ عمران خان کو گرفتار کر کے جیل میں رکھا جائے، وہ اس طرح دوڑتے پھریں ، چھپتے پھریں وہ ہمارے حق میں اچھا ثابت ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ کل گرفتاری کے موقع پر عمران خان ہم سے چھپے ہیں اور اس حوالے سے کوئی کہتا ہے وہ واش روم میں چھپے تھے کوئی کہتا ہے وہ اسٹور روم میں تھے اور شبلی فراز صاحب نے بھی لکھ کر دیا کہ عمران خان یہاں موجود نہیں ہیں جبکہ اسی وقت انہوں زمان پارک سے خطاب بھی کیا تھا ۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ یہ عمران خان کی دو نمبری ہے اور کل انہوں نے گرفتار نا ہو کر خود کو زیادہ ایکسپوز کردیا ہے جبکہ اگر وہ ایک سیاسی لیڈر کے طور پر گرفتار ہوجاتے تو وہ ان کے سیاسی قد میں اضافہ کرتی جبکہ اس طرح کی بزدلی صرف ذلیل اور رسوا کرتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز کے نو منتخت عہدیداروں کو وزیر اعظم کی مبارکباد
اسپیکر قومی اسمبلی کا پریس گیلری سے موبائل فوٹیج بنانے کا نوٹس
تمباکو کی کھپت کم کرنے کے لئے قیمتوں میں اضافہ ناگزیر ہے، ڈبلیو ایچ او تحقیق
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ، اسٹیٹ بینک کی رپورٹ جاری
کسانوں کا جوش بتا رہا ہے کہ تحریک شروع ہو چکی ہے، امیر جماعت اسلامی
پنجاب میں 2 ہزار ایکڑ پر گارمنٹ سٹی کے قیام کا منصوبہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر