Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران خان کا آصف زرداری اور پیپلز پارٹی پر الزام بے بنیاد ہے، خواجہ آصف

Now Reading:

عمران خان کا آصف زرداری اور پیپلز پارٹی پر الزام بے بنیاد ہے، خواجہ آصف
خواجہ آصف

عمران خان کا آصف زرداری اور پیپلز پارٹی پر الزام بے بنیاد ہے، خواجہ آصف

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان کا آصف زرداری اور پیپلز پارٹی پر الزام بے بنیاد ہے۔

خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عمران خان سیاست میں خون خرابہ چاہتے ہیں، انہوں نے سیاست کا رخ تشدد کی طرف موڑنے کی کوشش کی۔

عمران خان نے آصف زرداری پر شرمناک الزامات لگائے

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے نیا پتہ کھیلا اس سے خون خرابہ ہوسکتا ہے، ان کے بیانات سے پی پی لیڈرشپ کی جان کو خطرہ ہوسکتا ہے، انہوں نے آصف زرداری کی جان کو خطرے میں ڈالا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان نے آصف زرداری پر شرمناک الزامات لگائے، انہوں نے الزام لگایا زرداری انہیں قتل کرانا چاہتے ہیں، ان کے الزامات امریکا سے شروع ہوکر محسن نقوی پرآگئے۔

Advertisement

انکا کہنا ہے کہ سیاسی اختلافات ہوتے رہتے ہیں اور آئندہ بھی ہونگے، ہماری سیاست میں ایسے واقعات پہلے ہوئے نہ آئندہ ہونگے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے شہادتیں قبول کیں اور سیاست کا سفرجاری رکھا، پیپلزپارٹی نے دہشتگردی کے خلاف قربانیاں دیں، پیپلزپارٹی نے شہادتیں قبول کیں اور سیاست کا سفر جاری رکھا، پیپلزپارٹی نے شدت پسندی کے بجائے جمہوری راستہ اپنایا۔

وہ لوگ احمق ہیں جو سمجھتے ہیں وقت ایک جیسا رہے گا

انہوں نے کہا کہ میرے خلاف آرٹیکل 6کا مقدمہ بنایا گیا تھا، سیاسی ورکر پر آرٹیکل 6کا مقدمہ بنانے پر انہیں شرم نہیں آئی، آرٹیکل6 کےتحت مقدمے کی سزا پھانسی تھی۔

انکا کہنا ہے کہ میرے خلاف مقدمے کی منظوری انکی کابینہ نے دی تھی، آج جولوگ چیخ وپکارکررہے ہیں وہ اس کابینہ میں موجود تھے، آج بھی اس وزیر کا چہرہ یاد ہے جس نےکہا تھا آرٹیکل6 لگاؤ۔

خواجہ آصف نے کہا کہ وہ لوگ احمق ہیں جو سمجھتے ہیں وقت ایک جیسا رہے گا، قانون کسی سیاسی جماعت کے تابع نہیں ہونا چاہیے، مخالفین کو جھوٹےمقدمات میں قید نہیں کرنا چاہیے۔

Advertisement

پی ڈی ایم قیادت گرفتار ہوسکتی ہے تو عمران خان بھی ہوسکتے ہیں

وفاقی وزیر نے کہا کہ فواد چوہدری کیخلاف آئین وقانون کے مطابق کارروائی ہونی چاہیے، دوتین دن ہوئے ہیں، شور ایسے مچارہے ہیں جیسے عمر قید ہوگئی۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم قیادت گرفتار ہوسکتی ہے تو عمران خان بھی ہوسکتے ہیں، آصف زرداری گرفتار ہوسکتے ہیں تو یہ کیوں نہیں ہوسکتا، ان پر تو سچے الزامات ہیں گرفتار کیوں نہیں ہوسکتا۔

وزیر دفاع نے کہا کہ پی ٹی آئی دور میں سیاسی مخالفین کو جیلوں میں رکھا گیا، ن لیگ اور پی پی کی پوری قیادت پی ٹی آئی دورمیں قید ہوئی۔

انکا کہنا ہے کہ 10 ماہ میں پی ٹی آئی کے 2آدمی پکڑے گئے، 2دن بعد رہائی مل گئی، اب فواد چوہدری سے متعلق سیاسی کارروائی کا کہا جارہا ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ اپنا ماضی سامنے رکھ کر رونا دھونا کریں، اپنا ماضی دیکھ لیں آپ نے اپوزیشن کے ساتھ کیا کچھ نہیں کیا، اپنے وقت میں فرمائشی پروگرام کرتے تھے اسے پکڑ کر لے آؤ۔

ہم نے جعلی نہیں اصلی استعفے منظور کیے ہیں

Advertisement

وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم نے جعلی نہیں اصلی استعفے منظور کیے ہیں، ہم آوازیں دیتے رہے آؤ، استعفے منظور ہوئے تو دوڑے دوڑے آئے۔

انکا کہنا ہے کہ استعفے دیے کہا اسمبلی میں نہیں بیٹھنا چاہتے پھر استعفے واپس لیے، استعفے منظور ہونےلگے توکہتے ہیں اسمبلی میں واپس جائیں گے، پی ٹی آئی کے استعفے منظور ہوچکے ہیں، اب عدالتوں میں جارہے ہیں۔

اداروں کو دھمکیاں دینگے تو قانون حرکت میں آئے گا

انہوں نے کہا کہ ملکی معاشی تباہی کے ذمہ دارعمران خان ہیں۔ دو تین مہینے سے چھپ کر بیٹھا ہے، باہر نہیں نکل رہا، فوج سے کہتے ہیں ہم سے بات کریں، اسی ادارے کو گالی دیتے ہیں پھر ان ہی سے ملاقات کا کہتے ہیں۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی اور عمران خان اداروں کو گالیاں دیتے ہیں، اداروں کو دھمکیاں دیں گے تو قانون حرکت میں آئےگا، سیاسی انداز میں بات کریں گے تو کوئی کارروائی نہیں کرے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بچوں کی نشوونما میں کمی، وزیر اعظم کی زیرصدارت عالمی ماہرین کا اعلیٰ سطحی اجلاس
وزیر اعلیٰ پنجاب کا کرایوں میں کمی یقینی بنانے کا حکم
خوشخبری! پیپلز بس سروس اب کہاں شروع ہو رہی ہے؟
نان فائلرز کی سمیں بند کرنے کے معاملے پر جوائنٹ ورکنگ گروپ تشکیل
قیمتوں میں اضافے سے سگریٹ کو نوجوانوں کی پہنچ سے دور کیا جا سکتا ہے، شہلا رضا
آرمی چیف سے پاکستانی ہاکی ٹیم کی ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر