Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئین اور قانون کی جنگ ہر محلے اور چوک پر لڑیں گے، آفتاب صدیقی

Now Reading:

آئین اور قانون کی جنگ ہر محلے اور چوک پر لڑیں گے، آفتاب صدیقی
آفتاب صدیقی

ن لیگ کا مقابلہ عوام کے ساتھ ہے، آفتاب صدیقی

پی ٹی آئی کراچی کے صدر آفتاب صدیقی نے کہا ہے کہ آئین اور قانون کی جنگ ہر محلے اور چوک پر لڑیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کراچی کے صدر آفتاب صدیقی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ خواتین کا معاشرے کی ترقی کی بڑا اہم رول ہوتا ہے، آپ نے اپنے بچوں کی تربیت میں رول پلے کرنا ہے، تاکہ عمران خان جیسے لیڈر پیدا ہوسکیں۔

انہوں نے کہا کہ لانڈھی کی تاریخ میں آج تک ایسا مظاہرہ نہیں ہوا، آج مہنگائی نے مڈل کلاس کی کمر توڑ دی ہے، آج گھروں کا بجٹ متاثر ہوچکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ خواتین نے آج مہنگائی کے خلاف احتجاج کیا، آئین اور قانون کی دھجیاں بکھیری جارہی ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ محسن نقوی جس کی منشی کی حیثیت نہیں ہے، کہتا ہے حادثہ ہوا ہے، نواجوان کے جسم پر 26 جگہوں پر زخم کے نشان ہیں۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں؛ کراچی کے لوگ پیپلز پارٹی سے نفرت کرتے ہیں، آفتاب صدیقی

آفتاب صدیقی نے کہا کہ پرسوں زمان پارک میں کراچی سے بھی قافلہ جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خواتین نے جیل بھرو تحریک کے لیے بھی فارم جمع کیے، خواتین اور سب نے عمران خان کی حفاظت کا ذمہ لیا ہے، آئین اور قانون کی جنگ ہر محلے اور چوک پر لڑیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ آنے والا سورج عمران کی کامیابی سے طلوع ہوگا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پیمرا نے پہلے چیئرمین کی آواز بند کرنے کوشش کی، بول ٹی وی کے ساتھ زیادتی کی گئی، شعیب شیخ کو پہلے اغوا کیا گیا، ہم اس طرح نہیں چلنے دیں گے۔

پی ٹی آئی کراچی کے صدر آفتاب صدیقی نے مزید کہا کہ آپ کس کس کی آواز بند کریں گے، یہاں ایک ایک بچہ سچائی کی آواز اٹھائے گا۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ضلع خوشاب میں ٹرک کو خوفناک حادثہ؛ 14 افراد جاں بحق
وزیر اعلیٰ پنجاب کی ڈرگ فری پنجاب مہم کامیاب
سرکاری ملازمین اور سرکاری رہائش رکھنے والوں کیلئے بری خبر
شہباز شریف مسلم لیگ ن کے قائم مقام صدر نامزد
کے پی حکومت وہ ہی کرے گی جو وفاق کہے گا، رانا ثناء اللہ
فیصل واؤڈا اور مصطفیٰ کمال نے بظاہر توہین عدالت کی، سپریم کورٹ کا تحریری حکمنامہ جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر