Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پولیس کا پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف کریک ڈاؤن ، کارکنوں کے گھروں پر چھاپے

Now Reading:

پولیس کا پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف کریک ڈاؤن ، کارکنوں کے گھروں پر چھاپے

پولیس کا پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف کریک ڈاؤن ، کارکنوں کے گھروں پر چھاپے

اسلام آباد پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا تاہم پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کے گھروں پر پولیس نے چھاپہ مار کارروائیاں شروع کردیں۔

تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز کو کارکنان کی گرفتاری کا ٹارگٹ مل گیا، آج صبع سات بجے تک ہر تھانے کا ایس ایچ او اپنی کارگردگی رپورٹ پیش کرے گا۔

تحریک انصاف کے یونین کونسل کے امیدوار پینلز کے تمام ممبران کو گرفتار کرنے کا حکم دیا گیا ہے، ایس ایچ اوز اپنی ریڈ میں گرفتار کارکنان کی تعداد اعلی افسران کو بتائیں گے۔

اسلام آباد پولیس کا سینیٹر شبلی فراز کے گھر چھاپہ

اسلام آباد پولیس نے سابق وزیراعظم عمران خان کے چیف آف اسٹاف سینیٹر شبلی فراز کے گھر چھاپہ مارا ہے۔

Advertisement

ذرائع کے مطابق پولیس نے شبلی فراز کے گھرکی تلاشی لی جبکہ سینیٹر شبلی فراز اسلام آباد میں موجود نہیں تھے۔

ذرائع نے بتایا کہ اسلام آبادخواتین اہلکار بھی پولیس ٹیم کے ہمراہ تھیں اور پولیس نے سنیٹر شبلی فراز کے اہلخانہ اور ملازمین کو ہراساں کیا۔

پولیس کا سابق ایم این اے راجہ خرم نواز کے گھر چھاپہ

اسلام آباد پولیس نے تحریک انصاف سابق ایم این اے راجہ خرم نواز کے گھر بھی چھاپہ ہے۔

پولیس چادر چار دیواری کا تقدس پامال کرتے گھر میں گھس گئی، راجہ خرم گھر پر موجود نہ تھے۔

اس حوالے سے تحریک انصاف سابق ایم این اے راجہ خرم نواز کا کہنا ہے کہ پولیس نے گھر میں توڑ پھوڑ کی، ان اوچھے ہتھکنڈوں سے ڈرنے والے نہیں، عمران خان کے لئے جان بھی قربان کر دو گا۔

Advertisement

پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان اور عامر شیخ کے گھر پولیس کا چھاپہ

تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان کے گھر پولیس نے چھاپہ مارا جبکہ عامر شیخ سینئر نائب صدر تحریک انصاف اسلام آباد کے گھر بھی پولیس نے چھاپہ مارا ہے، چھاپے کے دوران گھر کے دروازے اور کیمرے توڑ دیئے۔

پولیس کا علی نواز اعوان کے گھر پر چھاپہ

پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد ریجن کے صدر علی نواز اعوان کے گھر پر پولیس نے چھاپہ مارا ، علی نواز اعوان گھر پر موجود نہیں تھے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں علی نواز اعوان نے کہا کہ ابھی اسلام آباد پولیس نے میرے گھر پر چھاپہ مارا ہے الحمدللہ میں محفوظ ہوں، انشاءاللہ ہم ایسے ہتھکنڈوں سے نہ پہلے گھبرائے تھے نہ اب گھبرائیں گے منزل کے حصول تک ہماری جدوجہد جاری ہے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تحریک انصاف کو 28 اپریل کو باغ جناح میں جلسہ کرنے کی اجازت نہیں مل سکی
پاکستان اور ایران کا غزہ پر یکساں موقف ہے، ترجمان دفتر خارجہ
‘مریم نواز نے یونیفارم پہن کر پولیس کے وقار میں اضافہ کیا’
معیشت کو نقصان پہنچانے والوں کا احتساب ہوگا، وزیراعظم کا کابینہ اجلاس سے خطاب
وزیر اعلیٰ پنجاب کا غیر قانونی تعمیرات میں ملوث مافیا کیخلاف ایکشن
وزیراعلیٰ پنجاب کا پولیس یونیفارم پہننے کا معاملہ عدالت پہنچ گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر