Advertisement
Advertisement
Advertisement

جوڈیشل کمپلیکس واقعہ، پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف مقدمے کی کاپی سامنے آگئی

Now Reading:

جوڈیشل کمپلیکس واقعہ، پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف مقدمے کی کاپی سامنے آگئی
جوڈیشل کمپلیکس

جوڈیشل کمپلیکس میں پولیس پر تشدد کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ

جوڈیشل کمپلیکس واقعے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف مقدمے کی کاپی سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی پیشی پر جوڈیشل کمپلیکس تھوڑ پھوڑ کے الزام میں تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں کیخلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ پولیس کی مدعیت میں تھانہ رمنا درج کیا گیا۔

پولیس کی مدعیت میں درج مقدمے کے متن میں بتایا گیا کہ مقدمے میں عمران خان، مراد سعید، علی نواز اعوان، فرخ حبیب، شبلی فراز، حسان نیازی، عامر کیانی، شہزاد وسیم، راجہ بشارت اور دیگر قائدین بھی نامزد ہیں۔

مقدمے کے متن میں مزید کہا گیا کہ ڈنڈوں اور آتشی اسلحے سے لیس کارکنان نے جوڈیشل کمپلیکس کا گیٹ توڑا اور دھمکیاں دیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف 4 کیسز کی اسلام آباد کی مختلف عدالتوں میں سماعت ہوئی تھی۔

سابق وزیراعظم عمران خان کی انسداد دہشت گردی عدالت اور بیکنگ کورٹ میں پیشی کے موقع پر وکلاء اور پارٹی رہنما بھی جوڈیشل کمپلیکس پہنچے تھے۔

Advertisement

پی ٹی آئی کارکنان کی بڑی تعداد حفاظتی حصار توڑ کر عدالتی احاطے میں داخل ہوگئی تھی اور پارٹی کارکنان کی جانب سے کمپلیکس کے اندرونی حصے میں ہنگامہ آرائی کی گئی تھی۔

بعدازاں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی پیشی پر جوڈیشل کمپلیکس تھوڑ پھوڑ کے الزام تحریک انصاف کے رہنماؤں کیخلاف مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری ہوگئے تھے۔

Advertisement

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا تھا کہ آئی جی اسلام آباد کو جوڈیشل کمپلیکس واقعے کی ابتدائی رپورٹ پیش کر دی گئی اور واقعے کی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا تھا کہ سی سی ٹی وی کیمرہ اور اہلکاروں کو زبردستی پیچھے دھکیل کر کار سرکار مداخلت کی گئی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ مقدمہ سرکار کی مدعیت میں تھانہ رمنا میں درج کیا جائے گا جس میں مراد سعید، علی نواز اعوان، عمران خان کے سیکیورٹی انچارج احمد نیازی سمیت 32 لوگوں کو نامزد کیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوا مزید کتنا اضافہ؟
سانگھڑ: پسند کی شادی کرنے پر شوہر قتل، لڑکی اغوا، تین افراد زخمی
وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، ملک کی معاشی اور سیاسی صورتحال پر غور
پاکستان اور قازقستان کی مشترکہ فوجی مشقیں "دوستریم–5" جاری
لیاقت علی خان کی دیانت اور جمہوری اصول آج بھی قوم کیلئے مشعلِ راہ ہیں، صدر مملکت
بطور قوم ہمیں غذائی تحفظ اور موسمیاتی چیلنجز کے مقابلے کے لیے متحد ہونا ہوگا، وزیراعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر