Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

عوام کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کا بنیادی مقصد ہے، گورنر پنجاب

Now Reading:

عوام کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کا بنیادی مقصد ہے، گورنر پنجاب

عوام کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کا بنیادی مقصد ہے، گورنر پنجاب

گورنر پنجاب نے کہا ہے کہ عوام کی فلاح و بہبود اور انہیں زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا حکومت کا بنیادی مقصد ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن سے وفاقی وزیر برائے ریلویز اینڈ ایوی ایشن خواجہ سعد رفیق کی گورنر ہاؤس میں ملاقات ہوئی ہے۔

مالاقات میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ریلوے اور پی آئی کو بین الاقوامی سطح پر لانے کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جارہے ہیں جبکہ ایوی ایشن، پی آئی اے اوریلویزمیں عوام کو بہترسفری سہولیات فراہم کرنے کے لئے تمام تر وسائل کو یقینی بنایا جارہا ہے۔

وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق  نے مزید کہا کہ پی آئی اے کے اندر بہت بہتری لائی جا رہی ہے، جہازوں کی حالت بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ جہازوں کے روٹس میں اضافہ کیا جا رہا ہے جبکہ ریلوے اسٹیشنوں کی حالت بہتر بنائی جا رہی ہے اور عوام کے لیے ریلوے کے سفر کو آرام دہ بنانے کے لیے بھی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

اس موقع پر گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے کہا کہ حکومت مشکل حالات کے باوجود ملکی معیشت سمیت ہر شعبے میں بہتری لانے کے لئے ہر ممکن اقدمات اٹھارہی ہے، عوام کی فلاح و بہبود اور انہیں زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا حکومت کا بنیادی مقصد ہے۔

Advertisement

محمد بلیغ الرحمن نے کہا کہ کم آمدنی والے گھرانوں کے لئے مفت آٹا فراہم کرنا حکومت کی جانب سے احسن اقدام ہے، عوامی خدمت کا سفر جاری رکھیں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کو مضبوط اور خوشحال بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے جس کے لئے سب کو چاہئے کہ وہ ملک کی تعمیر و ترقی میں مثبت کردار ادا کرے۔

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن  نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت کے عوام کو بہتر سفری سہولیات فراہم کرنے کے لئے کئے گئے اقدامات قابل تعریف ہیں۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چین کے تعاون سے پہلی پاکستانی ہنگورکلاس آبدوز کی لانچنگ
صوبائی وزیر سید ذولفقار علی شاہ کو سندھ کی پبلک لائیربریز سے متعلق بریفنگ
گرین پاکستان انیشیٹیو کانفرنس کا انعقاد، آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی شرکت
حکومت نے اچانک عام تعطیل کا اعلان کردیا
کوئی ایسا فیصلہ نہیں جو شہباز شریف نے نواز شریف سے پوچھے بغیر کیا ہو،رانا ثناء اللہ
کلائمیٹ چینج کونسل کا اجلاس، علی امین گنڈا پور نے شکایتوں کے انبار لگا دیئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر